خطبات وقف جدید — Page 174
174 حضرت خلیل لمسیح الثالث پاکستان میں ہم نہیں جا سکتے۔ہم نے مسلم بنگال کو نہ ذہنی لحاظ سے چھوڑا ہے اور نہ عملی لحاظ سے لیکن موجودہ حالات ایسے رونما ہوئے ہیں کہ ہم وہاں جا نہیں سکتے اس لئے اگر ہم وقتی طور پر مغربی پاکستان ہی کو لے لیں تب بھی اس سے 152 گنا زیادہ ہماری کوشش ہونی چاہیے تھی۔کیونکہ پاکستان کے اس مغربی حصے کی کم و بیش 152 تحصیلیں ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اپنے کام کا ایک فی صد بھی نہیں کیا۔بلکہ ہم نے اپنا کام 6 فی صد کیا ہے یہ تو کوئی کام نہ ہوا۔جماعت کو اس وقت میں دو باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں اس اعلان کے بعد کہ یکم جنوری سے وقف جدید کا نیا سال شروع ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق دے اور ہمارے عمل میں برکت ڈالے۔جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے اس اعلان کے بعد میں جماعت کو دو باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ایک یہ کہ وقف جدید کیلئے جماعت زیادہ آدمی دے اور اسے جماعت محض وعظ تصور نہ کرے۔بلکہ وہ ایک سکیم بنائے کہ ہر سال موجودہ معلمین کا دس یا میں فیصد دے گی۔مثلاً اگر فرض کرو اس وقت اسی معلمین وقف جدید ہوں تو جماعت ہر سال آٹھ مزید دیگی۔یہ میں نہیں کہہ رہا کہ جماعت دس فی صد دے۔یہ تو جو منصوبہ بندی کمیٹی ہے وہ سوچے گی لیکن میں مثال دے رہا ہوں۔شاید اس سے کوئی غلط فہمی پیدا ہو جائے۔چلیں ہیں فی صد کر دیتے ہیں۔چنانچہ اس لحاظ سے موجودہ اسی معلمین کی تعداد پر بیس فیصد کے حساب سے سولہ مزید دینے پڑیں گے پھر اگلے سال 96 کا بیس فیصد ہوگا۔اور پھر اس سے اگلے سال 110 کا ہیں فیصد ہوگا اور پھر اسی طرح تعداد بڑھتی چلی جائیگی۔تب آپ کام کر سکتے ہیں۔لیکن اگر آپ کھڑے رہیں تو پھر کام نہیں کر سکتے۔اس نسبت سے آپ آگے بڑھیں تب بھی کم ہے لیکن اگر آپ ہیں کی بجائے تمیں یا چالیس فی صد کر دیں تو پھر ٹھیک ہے۔اگر آپ دگنا کرتے جائیں تو پھر یہ تو بہت ہی اچھا ہے۔اس طرح تو پھر ہم دس سال میں اپنا مقصد حاصل کر لیں گے یعنی 80 سے 160 اور اس سے اگلے سال 320 اور پھر اگلے سال 640 اور پھر اس سے اگلے سال 1280 علی ہذالقیاس اس طرح ہم بڑی جلدی آگے نکل جائیں گے۔یہ تو ( یعنی وہ پہلی بات ) ہے جو میں جماعت سے کہنا چاہتا ہوں۔(ب) یہ ہے کہ آپ جو آدمی دیں ان میں کچھ تو صلاحیت ہونی چاہیے۔اس وقت معلمین کا ایک حصہ ایسا ہے، سب کے متعلق میں تو یہ نہیں کہہ سکتا لیکن ایک حصہ ضرور ایسا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ ہماری کہیں اور جگہ کھپت نہیں ہوسکتی اسلئے یہاں آ جاؤ۔اگر اس طرح کے آدمی آجائیں تو ہمارا کام کیسے ہو گا ہم نے ان سے کام تو یہ لینا ہے کہ جب کسی کو