خطبات وقف جدید — Page 10
10 حضرت مصلح موعود ایک بچہ تھا۔اس نے مجھے بتایا کہ یہ میرے بھائی کا بیٹا ہے، وہ ربوہ نہیں آتا تھا۔میں اس کا بچہ اٹھالا ئی ہوں کہ وہ اس بچہ کی وجہ سے تو ربوہ آئے گا۔مجھے کسی نے بتایا تھا کہ اس کا وہ بھائی احمدیت کے قریب ہے لیکن چوہدری فتح محمد صاحب نے جن کے سپرد یہ علاقہ ہے بتایا ہے کہ وہ احمدی ہو گیا ہے اور اس وقت جلسہ سالانہ پر آیا ہوا ہے ( اس موقع پر چوہدری فتح محمد صاحب کے کہنے پر وہ دوست کھڑے ہو گئے اور سب حاضرین جلسہ نے انھیں دیکھا) تو دیکھویہ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا فضل ہے کہ یا تو وہ بھائی ربوہ آتا نہیں تھا اور اس کی بہن اس کا بچہ اٹھا لائی کہ شاید وہ اس بچہ کی وجہ سے ربوہ آجائے اور یا اب وہ احمدی ہو گیا ہے اور اس وقت جلسہ سالانہ پر آیا ہوا ہے۔- روزنامه الفضل 16 فروری 1958ء)