خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 160 of 682

خطبات وقف جدید — Page 160

160 حضرت خلیفتہ امسح الثالث لیکن جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں ابھی اتنی تعداد نہیں ہوئی جتنی کی ہمیں ضرورت ہے یا جتنی تعداد کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے خواہش کی تھی یعنی یہ کہ ہر گاؤں میں ایک واقف وقف جدید بٹھا دیا جائے۔جو عام تربیت کرے۔گو علمی لحاظ سے ان کا معیار بلند نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ایک حد تک وہ روز مرہ کی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں یعنی ان کی روحانی دوکان سے نمک تیل اور آٹامل جاتا ہے پلاؤ اور زردہ پکانا ہو تو اور جگہ سے سودا لے لو۔دوسرے مربی بھی تو ہیں۔بہر حال واقفین وقف جدید روحانی لحاظ سے جماعت کی روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کر دیتے ہیں اور وہ ہر جگہ ہونے چاہئیں ورنہ جہاں وہ نہیں وہاں روز مرہ کی ضرورتیں پوری نہیں ہور ہیں الا ماشاء اللہ۔بعض جگہ گاؤں کے رہنے والوں میں سے ایک سے زائد واقف وقف جدید سے بھی زیادہ علم اور تجربہ رکھنے والے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے لیکن بہت سے ایسے دیہات ہیں جہاں اس وقت اس قسم کے احمدی موجود نہیں اور نہ ہمارا واقف وقف جدید موجود ہے اور اس وجہ سے جماعت ان فضلوں سے محروم رہ رہی ہے جو فضل ان کے بھائیوں پر دوسرے مقامات میں نازل ہورہے ہیں۔00000 (غیر مطبوعہ )