خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 159 of 682

خطبات وقف جدید — Page 159

159 حضرت خلیفہ المسح الثالث اقتباس از خطاب جلسه سالانه فرموده 27 / دسمبر 1968 وقف جدید کا سال نو یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے اور اس سال نو کے افتتاح کی ایک رسم بنی ہوئی ہے بہر حال میں اس کا اعلان کرتا ہوں۔یکم جنوری سے جو سال نو شروع ہوگا اس کیلئے احباب نئی ہمت اور نئے ولولہ کے ساتھ اپنی قربانیاں پیش کریں۔پہلے بھی میں کئی بار کہہ چکا ہوں اور میں اس چیز کو دُہراتے ہوئے تھکوں گا نہیں کہ ہمارے اطفال اور ناصرات اور بچے ( یعنی وہ بچے جو ابھی اس عمر کے نہیں جو اطفال اور ناصرات کی تنظیم میں شامل ہوتے ہیں ) اس بوجھ کو اٹھائیں اور دوسری بات یہ کہ بچے اطفال اور ناصرات ایسی عمر کے بھی ہیں جو خود اتنی سمجھ نہیں رکھتے۔آپ جو ان کے ماں باپ یا مربی ہیں ان کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ اس بوجھ کو اٹھا ئیں۔میں سمجھتا ہوں کہ آج جماعت احمدیہ کی حالت مالی لحاظ سے اتنی مضبوط یقینا ہے کہ اگر ہم اس طرف پوری توجہ دیں تو ہمارے بچے وقف جدید کا سارا بوجھ اٹھا سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کے وارث بن سکتے ہیں جن فضلوں کے وارث اس حصہ جماعت میں ہیں جو وقف جدید کے میدان میں قربانیاں پیش کرتے ہیں۔آپ وقف جدید سے تعلق رکھنے والے سارے فضل اپنے بچوں کیلئے روحانی زینت کا ہار بنا کر ان کے سروں پر ڈال دیں اور پھر اپنے رب کے حضور واپس آئیں اور کہیں کہ ایک نعمت جو تو نے ہمیں دی تھی وہ ہم نے تیرے بچوں ( یہ بچے جو ہمارے کہلاتے ہیں یہ ہمارے کہاں ہیں یہ سب اللہ کے بچے ہیں) کے سپر د کر دی ہے اب تو ہمارے لئے اور فضلوں اور رحمتوں کے دروازے کھول تا جتنا ہم نے تیرے فضل سے ان بچوں کو دیا ہے اور خود اس میں حصہ دار نہیں بنے اس میں سے بھی ہمیں حصہ دے( کیونکہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا قاعدہ ہے ) اور دوسری قربانیوں کے رستے بھی ہمارے لئے کھول تاہم تیرے فضلوں کے پہلے سے زیادہ وارث بنیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سال کی نسبت مالی میدان میں زیادہ رقم جمع ہوئی ہے اور یہ ایک بالکل ذیلی چیز ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سال کی نسبت وقف جدید کا ہر جہت سے زیادہ کام ہوا ہے (اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا) اور جو واقفین وقف جدید ہیں ان کی تعداد بھی پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے۔