خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 119 of 682

خطبات وقف جدید — Page 119

119 حضرت خلیل لمسیح الثالث کا غلبہ نہیں ہوتا وہ ہمیشہ چوکس اور بیدار رہتے ہیں اس بیداری کے لئے جہاں اللہ تعالیٰ ان پر بیرونی حملے کرواتا ہے وہاں ان میں اندرونی طور پر کچھ منافق بھی پیدا کر دیتا ہے جو اسے اندر سے جھنجھوڑتے رہتے ہیں اور اسے بیدار رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ کوئی ایسی بیماری ( روحانی اور اخلاقی ) ایسی نہیں جس سے ہم نجات حاصل کر کے ایک صحت مند معاشرہ اور ایک صحت مند حزب اللہ کی بنیاد نہ رکھ سکیں۔قرآنِ کریم سے محرومی کوئی ایسی محرومی نہیں جس کا کوئی علاج نہ ہو۔یہ محرومی نفاق کی طرح کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا وجود الہی سلسلہ میں جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہو موجودر ہے۔پس اگر کوئی ایک آدمی بھی (سوائے منافقوں کے ) قرآن کریم سے غفلت کرتا ہے تو وہ ہمارے لئے تشویش پیدا کرنے والی چیز ہے اور ہمیں فوراً اس کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔لیکن اس وقت ایک یا دو افراد کا سوال نہیں بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جہاں جماعت کے افراد نے پورے طور پر قرآن کریم سیکھنے کی طرف توجہ نہیں کی جیسا کہ میں نے بتایا ہے بہت سے مقامات ایسے ہیں (میں ان کی تفصیل میں نہیں جاتا اور میں یہ نہیں کہتا کہ وہاں ایک شخص یا دو اشخاص قرآن کریم نہیں جانتے ، ایک شخص بھی ایسا کیوں ہو جو قرآنِ کریم نہ جانتا ہو ) جہاں ہیں فیصدی یا تمیں فیصدی یا چالیس فیصدی افراد جماعت مرد اور عورتیں خدام اور انصار ناصرات اور اطفال ایسے ہیں جو قرآنِ کریم ناظرہ پڑھنا نہیں جانتے اور نہ وہ ابھی قرآن کریم پڑھنے کی طرف متوجہ ہوئے ہیں یا وہ شروع شروع میں متوجہ ہوئے تھے تو اب ان میں سستی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ بعض ایسی جگہیں ہیں جہاں سو فیصدی بچوں اور بڑوں ، عورتوں اور مردوں نے قرآنِ کریم پڑھنا شروع کر دیا تھا لیکن مہینہ یا دو مہینہ کے بعد ہمیں یہ اطلاع ملی کہ ان پڑھنے والوں میں سے بعض عدم توجہ سے کام لے رہے ہیں اور وہ شوق سے کلاسوں میں نہیں آتے۔میں نے اپنے رب سے یہ عہد کیا ہوا ہے اور اسی سے میری دعا ہے کہ وہ مجھے اس کی توفیق عطا کرے کہ تین سال کے اندر اندر ہر احمدی کو جو اس قابل ہے (میں یہ فقرہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بعض استی نوے سال کے بوڑھے ایسے ہیں کہ وہ اس قابل ہی نہیں کہ ان کو اس عمر میں قرآنِ کریم پڑھایا جا سکے گوان میں سے بعض شوق سے قرآنِ کریم پڑھ رہے ہیں لیکن ان کی یہ حالت ہے کہ وہ ہر وقت ایک ہی سبق دہراتے ہیں اور بعض معذور بھی ہوتے ہیں ) وہ مرد ہو یا عورت قرآن کریم ضرور پڑھا دوں گا۔کیونکہ اس کے بغیر ہمیں وہ چیز نہیں مل سکتی جس کے حصول کے لئے جماعت احمدیہ کا قیام کیا گیا ہے لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ میں اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا۔اگر آپ قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے میں میرے ممد و معاون ہوں تو یہ کام ہو جائے گا لیکن اگر آپ اس طرف توجہ نہیں دیں گی تو میں اپنے رب سے امید کرتا ہوں کہ وہ ان