خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 118 of 682

خطبات وقف جدید — Page 118

118 حضرت خلیفتہ امسح الثالث القُرآن ہر قسم کی بھلائی اور برکت اور نیکی اور رحمت اور فضل جس کو تم حاصل کرنا چا ہوا گر تم قرآن کے علاوہ کسی اور جگہ ڈھونڈو تو تم ہر گز حاصل نہیں کر سکتیں۔آج جو بھلائی بھی تم لینا چا ہو، خدا تعالیٰ کی جس رحمت کے بھی تم وارث بننا چا ہو اس کی تلاش تمہیں قرآن کریم میں کرنی چاہئے کہ قرآن کریم کے باہر کوئی ایسی خیر نہیں جو قرآن کریم میں نہ مل سکتی ہو اور قرآن کریم میں جو خیر ملتی ہے وہ قرآنِ کریم سے باہر کہیں سے بھی نہیں مل سکتی۔غرض تعلیم القرآن کی جو مہم ہے اس میں مجھے یہ دیکھ کر تعجب بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی کہ بہت سی ہماری جماعتیں ایسی تھیں جہاں ہماری بہنیں اور ہماری بچیاں قرآنِ کریم ناظرہ یا با ترجمه فیصدی کے لحاظ سے مردوں کے مقابلہ میں زیادہ جاننے والی تھیں۔یعنی بعض جگہیں ایسی بھی ہیں کہ جہاں ہماری ناصرات ( ہماری بچیاں) اور لجنہ اماءاللہ کی ممبر یعنی ہماری بہنیں سو فیصدی قرآن کریم ناظرہ پڑھنا جانتی ہیں بعض جگہ اسی فیصدی اور بعض جگہ ستر فیصدی قرآن کریم ناظرہ پڑھنا جانتی ہیں۔ان مقامات پر مرد اس نسبت سے قرآن کریم ناظرہ یا با ترجمہ پڑھے ہوئے نہیں۔پس ایک لحاظ سے تو یہ ہمارے لئے بڑی ہی خوشی کی بات ہے کیونکہ اگر ہماری بہنوں میں قرآنِ کریم پڑھنے اور قرآن کریم سیکھنے کا اسی طرح رواج ہو جائے تو ہمیں ایک قسم کی تسلی اور تسکین ہوتی ہے کہ ان کی گودوں میں احمدی بچے پلیں گے ان کے دلوں میں بھی قرآن کریم کی محبت پیدا ہو چکی ہوگی لیکن اس کے باوجود میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں کی لجنہ اماءاللہ نے اس تعلیم القرآن کی مہم کی طرف پوری توجہ نہیں دی۔جب تک پورے کا پورا جسم مضبوط نہ ہو کسی فرد کو صحت مند نہیں کہا جا سکتا۔مثلاً اگر کوئی شخص ہر لحاظ سے مضبوط اور صحت والے جسم کا ہولیکن اس کا دایاں ہاتھ جو شاید اس کے جسم کا پچاسواں حصہ ہو، مفلوج ہو تو ہم اس کو صحت مند نہیں کہہ سکتے یہی حال جماعتوں کا اور الہی سلسلوں کا ہے الہی سلسلہ کو سوفیصدی صحت مند ہونا چاہئے صرف ایک بیماری ہے جو الہی سلسلوں کے ساتھ ہمیشہ لگی رہتی ہے اور جس سے وہ چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے اور یہ للہ تعالیٰ کی سنت ہے اور اس میں بہت سی حکمتیں ہیں اور وہ نفاق کی بیماری ہے غرض نفاق ایک ایسی بیماری ہے جس میں الہی سلسلوں کے بعض افراد ہمیشہ مبتلا رہے ہیں اور اس بیماری کی وجہ سے انھوں نے اپنے لئے جہنم کی راہیں اختیار کیں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو مول لیا۔رسول کریم ﷺ سے بڑھ کر روحانی جذب اور روحانی تاثیر رکھنے والی کوئی ہستی دنیا میں پیدا نہیں ہوئی لیکن اس عظیم روحانی تاثیر کے باوجود ہمیں نبی اکرم ﷺ کے زمانہ میں بھی منافقوں کا وجود نظر آتا ہے اور اس میں علاوہ اور حکمتوں کے جو ہم جانتے ہیں یا جو ہم نہیں جانتے اور وہ ہمارا رب جانتا ہے ایک حکمت یہ ہے کہ جب الہی سلسلوں پر بیرونی حملے بھی ہور ہے ہوں اور اندرونی حملے بھی ہورہے ہوں تو ان الہی سلسلوں پر نیند صلى الله