خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 114 of 682

خطبات وقف جدید — Page 114

114 حضرت خلیفة المسیح الثالث الله نماز با جماعت پڑھا سکے اور امام بن سکے۔کیونکہ اس جماعت کے کسی آدمی کو قرآن کریم کی چھوٹی چھوٹی سورتیں بھی یاد نہیں ، نہ انھیں سورۃ فاتحہ آتی ہے نہ دوسری دعائیں آتی ہیں نماز سے وہ بالکل بے بہرہ ہیں ، قرآن کریم کا وہ علم نہیں رکھتے اور اس طرح وہ جماعت جو ایک وقت میں کافی متحد ، کافی قربانی دینے والی ، خدا تعالیٰ کے لئے غیرت رکھنے والی اور محمد رسول اللہ ﷺ کے ساتھ محبت اور پیار رکھنے والی تھی آج اس حالت میں ہے کہ اگر اس کو فور اسنبھالا نہ گیا تو حقیقتاً وہ ہلاکت اور موت کا منہ دیکھے گی۔پس علاوہ اور بہت سے مقاصد کے اس مقصد کے لئے بھی وقف جدید کو جاری کیا گیا تھا لیکن یہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ حضور بیمار ہو گئے اور اس طرف زیادہ ذاتی توجہ نہ دے سکے نتیجہ یہ ہوا کہ وقف جدیدا بھی تک اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوئی۔اس کے لئے ہمارے پاس کم از کم ایک ہزار واقف ہونے چاہئیں کیونکہ ہماری رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد اس وقت ایک ہزار ہے۔ویسے تو میں نے ابھی پورا جائزہ نہیں لیا لیکن صرف منٹگمری کے ضلع میں چالیس کے قریب ایسی جگہیں ہیں ، قصبے بھی اور دیہات بھی جہاں احمدی موجود ہیں لیکن وہاں جماعتی تنظیم موجود نہیں۔میں ان چیزوں کا ابھی آہستہ آہستہ پتہ لگا رہا ہوں۔لیکن اگر ہم فی الحال ان کو نظر انداز بھی کر دیں تب بھی ایک ہزار واقف ہونے چاہئیں لیکن اس وقت کم و بیش اسی (80) واقف ہیں جو ہمارے پاس ہیں۔نوسو میں واقف ہمیں اور چاہئیں۔یہ واقفین اللہ تعالیٰ آسمان سے تو نہیں اتارے گا بلکہ یہ واقف وہ ہونگے جو آ پکی گودوں میں پلتے رہے ہیں یا اب پل رہے ہیں اگر آپ نے اس طرف توجہ نہ کی اور اپنے بچوں کو وقف جدید کے میدان میں زندگیاں وقف کرنے کی تحریک نہ کی تو یہ اہم اور ضروری تحریک ناکامی کا منہ دیکھے گی، خدا نہ کرے۔اللہ تعالیٰ نے آج تک ہمیں ناکامیوں سے بچایا ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ اس موقع پر بھی ہمیں ناکامیوں سے بچائے گالیکن پھر وہ کوئی اور مائیں ہونگی جن کی گودوں کے پالے آئیں گے اور وقف جدید کو سنبھالیں گے۔اور آپ بہنیں اس سے محروم ہو جائیں گی پس اس طرف لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو بھی اور ہر احمدی بہن کو بھی ذاتی طور پر توجہ کرنی چاہئے اور اپنے اپنے مقامات پر تحریک کرنی چاہئے کہ وقف جدید کے لئے نو جوان یا بڑی عمر کے یا ریٹائرڈ آدمی اپنے نام پیش کریں۔میں نے ایک تحریک یہ بھی کی تھی کہ ریٹائر ڈ آدمی جن کی صحتیں اچھی ہیں اور پانچ یا دس سال تک اپنی صحت کے لحاظ سے وہ مزید کام کرنے کے قابل ہوں وہ بھی وقف جدید میں کام کریں تاہم ایسے لوگوں سے وقتی ضرورت کو پورا کر لیں اور بعد میں آہستہ آہستہ ہمیں مستقل زندگی وقف کرنے والے وقف جدید میں ملتے رہیں اور ہمارے اس کام میں کوئی رخنہ پیدا نہ ہو۔اس تحریک کے نتیجہ میں کچھ خطوط تو مجھے ملے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگوں نے بھی ابھی اس