خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 505 of 682

خطبات وقف جدید — Page 505

505 حضرت خلیفہ مسیح الرابع پل رہے ہیں ان کا اس قربانی میں اتنا نمایاں حصہ لینا اور ہمیشہ بڑے استقلال سے پانچ میں سے ایک پوزیشن حاصل کرنا بہت قابل تحسین ہے۔اللہ ان کو بہترین جزا دے۔جماعت جرمنی کو انہوں نے چند پنیز (Penies) کے لحاظ سے پیچھے چھوڑا ہے یعنی جماعت جرمنی فی چندہ دہندہ بھی ابھی پانچ میں شامل ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت جرمنی کا بڑاعزاز ہے۔جماعت جرمنی کے فی چندہ دہندہ کی قربانی گیارہ پاؤنڈ پچاس پیس ہے اور تحکیم کی فی چندہ دہندہ کی قربانی گیارہ پاؤنڈ چونسٹھ پیس ہے صرف چودہ پنیس کا فرق ہے۔اتنی میری طرف سے جرمنی کو اجازت ہے کہ چاہیں تو اس چودہ پنس کو مٹا کر آگے بڑھ جائیں اور تحکیم کو پیچھے چھوڑ جائیں۔موازنہ چندہ دہندگان:۔1996ء میں چندہ دہندگان کی کل تعداد ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار چارسو ترانوے تھی۔(167493)۔1997ء میں یہ تعداد بڑھ کر دولاکھ بائیس ہزار چھ سو اٹھائیس ہوگئی گویا اس تعداد میں بتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔پس میں نے جیسا کہ پہلے زور دیا تھا ہمیں قربانی کرنے والوں کی تعداد بڑھانا ہے کیونکہ جو بھی ایک دفعہ قربانی کرنے والوں کی تعداد میں شامل ہو جائے اللہ تعالیٰ کا قانون قرضہ حسنہ کو بڑھانے والا اس پر لاگو ہو جاتا ہے۔اس کی نیکیاں بڑھتی ہیں۔اموال میں برکت پڑتی ہے۔ایسا بچہ بڑا ہوتا ہے تو جو بھی کمائی کرتا ہے اس میں اللہ کا حصہ ڈالتا ہے۔پس وقف جدید کو آئندہ نسلوں کو سنبھالنے کے لئے استعمال کریں اور کثرت سے وقف جدید میں شامل ہونے والوں کی تعداد بڑھائیں۔خواہ تھوڑی قربانی کریں لیکن ان کو شامل ضرور کریں۔الحمد للہ جماعت اس طرف توجہ کر رہی ہے اور اب دولا کھ بائیں ہزار چھ سو اٹھائیس تک تعداد جا پہنچی ہے۔اب میں آخر پر پاکستان میں نمایاں وصولی کرنے والی جماعتوں کا ذکر کرتا ہوں۔پاکستان میں نمایاں وصولی کرنے والی جماعتوں میں پہلے نمبر پر کراچی ہے۔کراچی کے ساتھ گزشتہ سال شاید کچھ زیادتی ہوئی تھی ان کے اعدادوشمار یا ٹھیک پڑھے نہیں گئے یا وہ وقت پر بھجوا نہیں سکے۔ان کو پہلی حیثیت سے گرا کر غالبا دوسری میں کر دیا گیا لیکن بعد میں جو انہوں نے مجھے اعدادوشمار بھجوائے کراچی کا پہلا مرتبہ، پہلا مقام اسی طرح قائم تھا۔پس اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے کراچی جماعت سارے پاکستان کی جماعتوں سے آگے بڑھ گئی ہے۔دوسرے نمبر پر ربوہ ہے اور ربوہ کی قربانیوں میں دراصل ساری دنیا کے احمدی مہاجرین کی قربانیاں شامل ہیں اور اکثر ان کا چندہ باہر سے آنے والے روپے کی وجہ سے ہے اس لئے اس میں ساری دنیا حصہ دار بن جاتی ہے مگر وہ ربوہ پہنچ کر پھر ادا ہوتا ہے اس لئے ربوہ کو بہر حال ایک مقام حاصل ہے۔تیسرے نمبر پر لاہور ہے۔یہ پہلی تین جماعتوں کا ذکر ہے۔