خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 492 of 682

خطبات وقف جدید — Page 492

492 حضرت خلیفتہ مسیح الرابع پوری ہوتی رہیں گی کسی نئی تحریک کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور خاص طور پر اس لئے بھی مجھے امید ہے کہ یورپ میں جو نئے احمدی ہونے والے ہیں ان میں خصوصاً البانین نسل کے لوگوں میں مالی قربانی کی روح پائی جاتی ہے اور بعض تو ایسے ہیں جو بڑے زور اور اصرار کے ساتھ پوچھ پوچھ کے کہ باقی کیا دیتے ہیں ہم سے وہ سب کچھ لو خود دینے کے لئے آگے آتے ہیں تو بہت ماشاء اللہ حیرت انگیز قربانی کا جذبہ ہے جو البانین نسل کے لوگوں میں پایا جاتا ہے پس جب یہ لوگ اٹھ کھڑے ہونگے جب ان کی توفیق بڑھے گی تو یہ بعید نہیں کہ آئندہ چند سالوں میں بجائے اس کے کہ باہر سے مددلیس خود باہر کے دوسرے علاقوں کے لئے مددگار بن جائیں۔تو ان امیدوں کے ساتھ ان دعاؤں کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے ان توقعات کے ساتھ جو ہمیشہ اپنے دائروں سے بڑھ کر پوری ہوتی ہیں ، توقعات کے جو دائرے ہمارے ہوتے ہیں ان میں ہمیشہ ان سے بڑھ کر پوری ہوتی ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانات پر پورا تو کل کرتے ہوئے اس نئے سال میں داخل ہوتے ہیں جو وقف جدید کا چالیسواں سال ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ جیسا کہ شکر کا حق ہے شکر کی طرف بھی توجہ آپ کریں گے کیونکہ جب فضل بڑھیں اور شکر پیچھے رہ جائے تو یہ ایک بہت ہی تکلیف دہ توازن کا بگڑنا ہے۔شکر ساتھ ساتھ بڑھنا چاہئے اور یہ احساس دل پر قبضہ کر لینا چاہئے کہ ایک ایسے حسن سے واسطہ ہے جس کا جتنا بھی شکر کریں اتنازیادہ احسان ہو جاتا ہے کہ سنبھالا نہیں جاتا اس لئے ہمیشہ ہم پیچھے رہتے ہیں، کبھی شکر میں آگے نہیں بڑھ سکتے اور یہ احساس ہی ہے جو شکر کی طاقت بڑھاتا ہے ، ذکر کی طاقت بڑھاتا ہے، خدا کی یاد میں پیار پیدا کر دیتا ہے تو میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کے ساتھ جماعت کو ہمیشہ یہی توفیق بخشے گا کہ وہ جیسا کہ شکر کا حق ہے شکر کا حق ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی یادوں سے دل کو نور عطا کرتے ہوئے اس میدان میں ہمیشہ آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔الفضل انٹرنیشنل لندن 14 فروری 1997ء)