خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 779 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 779

خطبات طاہر جلد ۹ 779 خطبہ جمعہ ۲۸ دسمبر ۱۹۹۰ء مالك كا مطلب ہے ہم نے اپنا سب کچھ تیرے سپرد کر دیا اِيَّاكَ نَعْبُدُ کی دعا میں اپنے اہل وعیال اور اپنے تابع لوگوں کو بھی شامل کریں ( خطبه جمعه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) / تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: آج کا جمعہ امسال آخری جمعہ ہے جو ہمیں اکٹھے پڑھنے کی توفیق عطا ہورہی ہے۔عام طور پر اس جمعہ میں موضوع وقف جدید ہوا کرتا ہے لیکن روایت یہ چلی آرہی ہے کہ ضروری نہیں کہ سال کے آخری جمعہ کو وقف جدید کے لئے وقف رکھا جائے بلکہ اگلے سال یعنی آئندہ آنے والے سال کے پہلے جمعہ میں بھی بعض دفعہ وقف جدید کے موضوع پر خطبہ دیا جاتا ہے۔چونکہ میں نے نماز سے متعلق مضمون شروع کر رکھا ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ آج کے خطبے میں نماز ہی کے مضمون کو جاری رکھا جائے۔اگر خدا کے فضل کے ساتھ ختم ہو گیا تو پھر آئندہ جمعہ وقف جدید کے موضوع پر خطبہ دیا جائے گا اور پھر دوبارہ انشاء اللہ اسی موضوع کی طرف واپس آ سکتے ہیں۔اگر ختم ہو گیا تو پھر واپس آنے کی ضرورت نہیں اگر نہ ختم ہو سکا تو پھر انشاء اللہ دوبارہ اسی موضوع کی طرف واپس آ جائیں گے۔مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ سے متعلق میں نے بتایا تھا کہ لفظ ملک میں خدا تعالیٰ کا ہر چیز پر قادر ہونا بھی داخل ہو جاتا ہے۔ہر چیز کا ملک ہونا بھی داخل ہو جاتا ہے اور ہر چیز پر اس کی