خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 73 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 73

خطبات طاہر جلد ۹ 73 خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۹۰ء غریب کے لئے قربانی نسبتاً ایک پہلو سے مشکل ہے اور ایک پہلو سے نسبتاً آسان ہے۔کیونکہ روپیہ جب تھوڑا ہو تو صرف نسبت کے لحاظ سے وہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس کی تھوڑی کمیت اس کی حیثیت کو اس روپے والے کی نظر میں گرا دیتی ہے اور روپیہ جب زیادہ ہو تو تنا سب سے نہیں دکھائی دیا کرتا بلکہ اس کا زیادہ ہونا اپنی ذات میں اس روپے والے کے دل میں اس کی بہت زیادہ اہمیت پیدا کر دیتی ہے اس لئے امراء جب بڑی رقم خرچ کرتے ہیں تو ہر گز بعید نہیں کہ ان کو غرباء کی نسبت زیادہ تکلیف ہورہی ہوتی ہے کیونکہ غرباء کے دل سے اس روپے کی محبت ختم ہو چکی ہوتی ہے جو بہت قلیل ہو۔ان کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ قلیل ہے۔پس جب وہ دیتے ہیں تو ساتھ شرم محسوس کرتے ہیں کہ ہم کیا دے رہے ہیں لیکن امراء کے دل میں روپے کے بڑھنے کے ساتھ اس کی محبت بڑھتی جاتی ہے اور یہ ایک طبعی قانون ہے جو تمام دنیا کے انسانوں پر برابر اطلاق پاتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے اس مضمون کو اس طرح بیان فرمایا کہ ابن آدم کی حرص کو دیکھو کہ جتنا اس کا مال بڑھتا ہے اتنی ہی اس کی حرص بڑھتی چلی جاتی ہے۔اگر خداس کو نعمتوں کی ، اموال و دولت کی ایک وادی دے دے تو وہ کہے گا کہ مجھے ایک اور وادی مل جائے۔اس کے بغیر ٹھنڈ نہیں پڑے گی اس لئے یہ ایسے بار یک مضامین ہیں جن کا فیصلہ انسان نہیں کر سکتا۔صرف خدا کر سکتا ہے جو دلوں پر نگاہ رکھتا ہے لیکن عمومی نظارے کے طور پر کسی جماعت کی صداقت کے لئے یہ ایک بہت ہی عظیم الشان دلیل ہے کہ ان کے امراء بھی اور ان کے غرباء بھی ، ان کے وہ مذہبی راہنما بھی جن کی ظاہری حیثیت بہتر ہو اور اس لحاظ سے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق دیئے گئے ہوں اور وہ مذہبی راہنما بھی جو بالکل غریب ہوں اور ان کے پاس کچھ بھی نہ ہو یعنی فقیر منش لوگ وہ دونوں مالی قربانیوں میں آگے بڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔پس جس قوم میں یہ سارے قربانی کرنے والے موجود ہوں اس قوم کو جھوٹا کوئی نہیں کہہ سکتا۔یہ سچائی کی حیرت انگیز دلیل ہے اور ایسی دلیل ہے جس کو جھوٹا بنا نہیں سکتا۔ایک چیلنج ہے کھلا ہوا۔کون ہے؟ صلائے عام ہے سب کے لئے۔کون ہے جو اس رستے میں آکر اس مقابلے کے لئے نکلے کسی جھوٹے کو توفیق ہی نہیں مل سکتی یا یوں کہنا چاہئے کہ کسی جھوٹی قوم کو یہ توفیق ہی نہیں مل سکتی کہ یہ منظر پیش کر کے دکھائے ان کے ہاں جو منظر دکھائی دیتا ہے اس کا بیان