خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 767 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 767

خطبات طاہر جلد ۹ 767 خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء ہیں یا اور مقاصد کے لئے پیدا کئے ہیں ان کو محض مارنے کی نیت سے مارتا ہے تو یہاں ربوبیت سے وہ اپنا تعلق تو ڑلیتا ہے اور واضح طور پر ربوبیت کی حدود سے باہر قدم رکھتا ہے تو بظا ہر ایک ہی فعل ہے یعنی جانور سے تعلقات کے دوران کسی جانور کو ذبح کرنا یا شکار کرنا اور کسی جانور کی جان بخشی کرنا لیکن یہ ایک فعل نہیں رہتا جب آپ ان افعال کو مختلف حالات میں ربوبیت کی کسوٹی پر پرکھ کر دیکھتے ہیں۔پھر جانور جو ضرورتمند ہیں، جو مصیبت میں مبتلا ہیں ان کے لئے آپ نے مغربی قوموں میں خاص طور پر ربوبیت کے جذبے دیکھے ہوں گے جو بد قسمتی سے مسلمانوں میں نسبتا کم پائے جاتے ہیں تو ایک ہی چھوٹی سی مثال سے جو رستہ کھلتا ہے وہ ایک لا متناہی سفر بن جاتا ہے۔انسان کے گردو پیش سے تعلقات میں بیشمار قسم کے تعلقات ممکن ہیں اور ہر تعلق میں جب آپ آگے قدم بڑھاتے ہیں یا نئے تجارب حاصل کرتے ہیں، جب لاشعوری تعلقات اچانک شعور میں اُبھرتے ہیں تو وہ اوقات ہوتے ہیں جب آپ اپنا جائزہ لے سکتے ہیں اور رَبِّ الْعَلَمِينَ سے اپنے تعلق کو یا قائم کر سکتے ہیں یا منقطع کر سکتے ہیں۔پھر ربوبیت کے دائرے میں بالعموم جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں غرباء سے تعلق ہے خدا کے مصیبت زدہ بندگان کی مصیبتوں کاحل ہے اور اس کے برعکس ایسے افعال ہیں جو منفی اثر پیدا کرنے والے ہیں۔ایک آدمی اگر ایک غریب سے ہمدردی نہیں کرسکتا تو اس کی ربوبیت کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ افسانوی ربوبیت ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ میں رب سے محبت کرتا ہوں لیکن حقیقت میں نہیں کیونکہ ویسا بننا نہیں چاہتا لیکن ایک شخص جب ربوبیت کے برعکس تعلقات کسی سے قائم کرتا ہے، کسی غریب کا حق مارتا ہے، کسی یتیم کے اموال ہضم کرنے لگ جاتا ہے، کسی کمزور پر ظلم اور زیادتی کرتا ہے تو یہ ربوبیت کی منفی علامات ہیں۔اب ایسا شخص جب نماز میں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کہتا ہے تو حقیقت میں آسمان سے یہ آواز کیا بن کر اُس پر پلٹتی ہے؟ یہ سوال ہے۔کیا وہ رحمت کے پھول بن کر اس پر برسے گی جیسا کہ آگے رحمان کا ذکر چلا ہے یا برعکس شکل اختیار کرے گی۔امر واقعہ یہ ہے کہ اگر انسان کا اپنا عمل ربوبیت سے منفی ہوگا تو یہ آواز کہ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ہمیشہ اس پر لعنت بن کر گرے گی اور از خود یہ آواز اس پر رحمت کے پھول برسانے کا موجب نہیں بنے گی۔پس یہ مضمون بہت ہی وسیع اور گہرا ہے اور اس مضمون کو آپ آگے بڑھا ئیں اور رحمانیت