خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 72 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 72

خطبات طاہر جلد ۹ 72 خطبه جمعه ۲ار فروری ۱۹۹۰ء ہوتے ہیں اور ان کے غریب بھی خدا کی راہ میں خرچ کر رہے ہوتے ہیں اور ایسے مقابلے میں بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ غریب امیروں پر بازی لے جاتے ہیں کیونکہ نسبت کے لحاظ سے وہ زیادہ خرچ کرتے ہیں۔چنانچہ اس فرق کو ظاہر کرنے کے لئے اور مومن کو اس روح کی طرف متوجہ کرنے کی خاطر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَيَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ (البقره:۲۲۰)۔اے محمد مصطفی ﷺ ! تجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ تیری راہ میں کیا خرچ کریں۔ان کو جواب دے کہ عفو اس لفظ عفو نے بہت ہی عظیم الشان را ہنمائی فرما دی ہے۔یعنی یہ راہنمائی کہ جو امیر ہیں ان کے پاس اپنی ضرورتوں سے زیادہ جو بچ رہتا ہے اس میں سے خرچ کریں اور غریب جن کے پاس عضو نہیں ہے۔وہ خدا کے نزدیک زیر الزام نہیں آئیں گے اگر وہ کچھ پیش نہ کرسکیں۔لیکن اس کے باوجود یہ بھی فرماتا ہے کہ سرآء اور ضراء میں تنگی اور ترشی میں ، تنگ حالوں میں ، ایسے وقتوں میں بھی جب کہ وہ بھوکے ہوں اور بھوک کا خوف ان پر غالب آچکا ہے۔ایسے وقت میں بھی نبوت کے زمانے کے غرباء خرچ کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے اہل وعیال کے اوپر تنگی ڈال کے بھی ، اپنے پیٹ کاٹ کے بھی وہ خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔پس اس پہلو سے غرباء کو ان امراء پر ایک فضیلت عطا ہو جاتی ہے۔امراء عفو میں سے خرچ کرتے ہیں اور غرباء عفو نہ ہونے کے باوجود خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔یہ مضمون آج جماعت احمدیہ پر سو فیصدی اطلاق پا رہا ہے اور تمام دنیا کی جماعتوں پر آپ نظر ڈال کر دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح جماعت احمدیہ کے غرباء قربانی میں کسی پہلو سے بھی امراء سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ اگر کوئی فضیلت ہے تو اکثر صورتوں میں غرباء کو ہے۔ہر صورت میں نہیں کہا جا سکتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ بعض امراء بھی ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس طرح خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں جیسے وہ اپنے مال کو ہلاک کرنا چاہتے ہوں۔اپنی تجارتوں میں سے اتنا اتنارو پید نکالتے ہیں کہ دنیا دار کوئی تاجر اس کے تصور سے بھی کانپ اٹھے۔اس لئے ہرگز یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آج جماعت احمدیہ کے سب امراء پر سب غرباء سبقت لے گئے یا اکثر غرباء سبقت لے گئے۔خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو بڑے بڑے صاحب توفیق امراء بھی عطا کئے ہیں اور وہ قربانیوں میں کسی طرح غرباء سے پیچھے نہیں۔دوسرے یہ کہ ایک اور نفسیاتی پہلو ہے جس کو ہمیشہ ہمیں مد نظر رکھنا چاہئے۔