خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 726 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 726

خطبات طاہر جلد ۹ 726 خطبه جمعه ۳۰ / نومبر ۱۹۹۰ء خدا کو پانے کے لئے محنت کرتا ہے۔گادِے اِلى رَبِّكَ كَدْحًا تجھے بہت محنت کرنی پڑے گی اور بہت محنت کر رہا ہے ہم تجھے یہ یقین دلاتے ہیں کہ تیری یہ محنتیں ضائع نہیں جائیں گی۔فَمُلقِیهِ تو ضرور اس رب کو پالے گا جس کی خاطر تو محنت اور جد وجہد کرتا ہے۔تو عبادت کے باہر کے دورازے پر پہنچنے کی بجائے واپس عبادت کے مرکز کی طرف لوٹیں اور اپنی محنتوں کو جاری رکھیں اور خدا سے دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ محنتوں کی بھی توفیق عطا فرمائے اور محنتوں کو پھل بھی لگا دے۔یہاں تک کہ نماز آپ کے لئے لذتوں کا ذریعہ بن جائے ، بوریت اور اکتاہت کا باعث نہ رہے۔