خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 709 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 709

خطبات طاہر جلده 709 خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء حبل اللہ سے وابستہ ہے جس نے محمد رسول ﷺ اور آپ کی شریعت سے عہد وفا باندھ کر ا کٹھے ہو کر ایک ہی ہاتھ پر جمع ہو کر اس آیت کے مضمون کا حق ادا کر دیا ہے۔اور حبل اللہ کو جَمِیعًا اجتماعی طور پر چمٹ گئے ہیں۔پس نہ صرف یہ کہ آپ چمٹے رہیں بلکہ دوسروں کو بھی نجات کی دعوت دیں اور اس رسی کی طرف بلائیں جو زندگی کی واحد ضمانت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ سننے والوں کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس مضمون کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں اور یہاں سے اپنے زندگی کا آب حیات حاصل کریں کیونکہ اس کے سوا زندگی کا کوئی اور ذریعہ باقی نہیں رہا۔آمین۔