خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 645
خطبات طاہر جلد ۹ 645 خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۹۰ء تحریک جدید کے سال نو کا اعلان تحریک جدید کے تحت ابتدائی واقفین کا ایمان افروز تذکرہ ( خطبه جمعه فرموده ۱۲ نومبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: دعاد آج سے تقریباً ۵۶ برس پہلے کی بات ہے کہ اکتوبر کے مہینے کے آخر پر حضرت اقدس مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پہلی بار تحریک جدید کا اعلان فرمایا ۔ ۱۹ اکتوبر کے خطبے میں آپ نے یہ ذکر فرمایا کہ یہاں ایک بہت بڑی احرار کانفرنس ہونے والی ہے ۔ یہ احرار کا نفرنس اس غرض سے قادیان میں منعقد کی جارہی تھی کہ ایسے منصوبے بنائے جائیں کہ قادیان سے ہی نہیں، تمام دنیا سے کہ ایسے بنائے جائیں کہ قادیان سے ہی تمام دنیا ہے یا تمام دنیا سے ہی نہیں قادیان سے بھی جماعت احمدیہ کو یکسر مٹا دیا جائے اور حضرت اقدس مسیح عود علیہ الصلوۃ والسلام کا دنیا بھر میں کوئی بھی نام لیوا نہ رہے اور اسی قسم کے بلند و بانگا کانفرنس میں کئے گئے اور یہ اعلان کئے گئے کہ ہم اس بستی قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ اور احمدیت کا نام و نشان دنیا سے اس طرح محو ہو جائے گا کہ اگلی نسل تک کسی کو یاد بھی نہیں رہے گا کہ احمدیت نام کی کوئی چیز تھی بھی کہ نہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ کانفرنس دو دن تک شروع ہونے والی ہے یعنی ۲۱ تاریخ کو اور میں اس کا نفرنس کے بعد ایک تحریک کا اعلان کروں گا جو اپنے نتائج کے لحاظ سے اور اپنے اثرات کے لحاظ سے بہت ہی عظیم الشان اور بہت دور رس نتائج کی حامل تحریک ہوگی مگر ذہنی طور پر میں جماعت کو تیار کرنا چاہتا ہوں کہ وہ تحریک قربانیوں کے بہت سے مطالبات کی تحریک ہے۔