خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 579 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 579

خطبات طاہر جلد ۹ 579 خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۹۰ء لقائے باری تعالیٰ پر یقین کرنے سے انسان گناہوں سے بچ سکتا ہے۔ ( خطبه جمعه فرموده ۵ اکتوبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : وَقِيلَ الْيَوْمَ نَفْسُكُمْ كَمَا نَسِيْتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا وَمَا وُبِكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ نَصِرِينَ ذَلِكُمْ بِأَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ آيَتِ اللهِ هُزُوًا وَغَرَّتْكُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ لَا يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمُوتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ پھر فرمایا :۔ (الجاثیه: ۳۵ تا ۳۸) یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الجاثیہ سے لی گئی ہیں ۔ وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنْسُكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا وَمَا وَبِكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ تُصِرِينَ اور ان سے کہا جائے گا کہ آج ہم نے تم کو اسی طرح بھلا دیا ہے جیسے تم اس دن کو بھلا بیٹھے تھے جس دن تمہاری ملاقات مقدر تھی یعنی لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا آج کے دن کی ملاقات کو بھلا بیٹھے