خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 516
خطبات طاہر جلد ۹ 516 خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۹۰ء بھی اُس پر قبضہ پانے کی اہلیت اختیار کر جاتی ہے۔پس میں جانتا ہوں کہ مغربی دنیا کا جو مالی نظام ہے وہ مشرقی دنیا کے لئے اور تیسرے درجے کی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے لیکن یہ کہنا کہ اس کی وجہ سے سارے نقصان پہنچ رہے ہیں درست نہیں ہے۔تمام برائیوں کی جڑھ جھوٹ ہے جس کے نتیجے میں مشرقی دنیادن بدن اور زیادہ بدتر حال میں مبتلا ہوتی چلی جارہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شراب ام الخبائث ہے۔اگر شراب ام الخبائث ہے اور ضرور درست ہے تو جھوٹ کو ام الکبائر کہنا نا جائز نہ ہو گا اسی لئے ایک لمبے عرصے سے میں جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں کہ جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں۔دنیا کا کوئی ملک بھی جھوٹ کی عادت کے ساتھ نہ اپنا دفاع کر سکتا ہے نہ کسی پہلو سے بھی دُنیا میں ترقی کر سکتا ہے اور کوئی قوم دنیا میں ترقی نہیں کر سکتی اگر اس کے اندر جھوٹ کی بیماری موجود ہو اور جہاں تک مذہبی جماعتوں کا تعلق ہے مذہبی جماعتوں کے لئے تو جھوٹ ایک زہر قاتل کا حکم رکھتا ہے اور ایسی جماعتیں جو جھوٹ میں مبتلا ہوں اور مذہبی جماعتیں ہوں وہ خود بھی ڈوبتی ہیں اور دوسروں کو بھی لے ڈوبتی ہیں کیونکہ اُن پر انحصار کیا جاتا ہے۔ان کو خدا تعالیٰ نے راہنمائی کے لئے پیدا کیا ہوتا ہے اس لئے اگر وہ خود جھوٹ کی بیماری میں مبتلا ہو جائیں تو راہنمائی کی تمام صلاحیتوں سے عاری ہو جاتی ہیں۔تمام خوبیوں سے رفتہ رفتہ تعلق توڑنا شروع کر دیتی ہیں جو اُن کو نبوت کے نتیجے میں عطا ہوتی ہیں اور تمام بدیوں سے اُن کے روابط بڑھتے چلے جاتے ہیں۔پس اس پہلو سے باوجود اس کے کہ اس سے پہلے بھی میں نے بارہا خطبات میں جھوٹ کے خلاف جہاد کرنے کی تلقین کی تھی مگر اس کی اہمیت کے پیش نظر ایک یا دو یا چار خطبوں کی بات نہیں میں سمجھتا ہوں کہ بار بار جماعت کو اس طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے۔جرمنی میں چونکہ پاکستان سے آنے والوں کی تعداد جماعتی لحاظ سے بہت زیادہ ہے اس لئے ایک بُرائی جو اُن کے آنے کے ساتھ جرمنی کے ملک میں سمگل ہوتی ہے وہ جھوٹ ہے۔اس میں ہر گز کوئی شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ پاکستان کا معیار اپنے گردو پیش کے معیار کی نسبت بہت بہتر ہے۔ہر اخلاقی نقطہ نگاہ سے، ہر اخلاقی پہلو کے لحاظ سے جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے امتیازی طور پر بہتر ہے لیکن اس کے با وجود یہ کہنا درست نہیں ہے اور یقیناً جھوٹ ہے کہ پاکستان میں بسنے والی جماعتوں میں سے جھوٹ