خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 513
خطبات طاہر جلد ۹ 513 خطبه جمعه ۳۱ راگست ۱۹۹۰ء جاتے ہیں پس نیتوں کو درست کر لیں اور یہ فیصلہ کریں کہ یہاں چلے آنے کے بعد آپ کی پہلی نیتوں سے آپ کا رابطہ کٹ جائے گا اور اب آپ اپنی ہجرت کوالی اللہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ مضمون صرف ظاہری طور پر ہجرت کرنے والوں پر صادق نہیں آتا بلکہ بہت وسیع مضمون ہے اور ہجرت الی اللہ کا مضمون جسم کی ہجرت سے اس طرح وابستہ نہیں کہ ضروری جسم کی ہجرت کے ساتھ اس کا تعلق ہو۔ بہت سے جسمانی ہجرت کرنے والوں سے اس کا تعلق ضرور ہے لیکن ان لوگوں سے بھی تعلق ہے جو جسمانی لحاظ سے ایک انچ بھی حرکت نہ کر رہے ہوں لیکن ان کا دل اللہ کی طرف مائل ہو چکا ہو اور ان کی ہجرت الی اللہ کا سفر وہیں سے شروع ہو چکا ہوتا ہے ۔ پس ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ ساری جماعت کو اللہ تعالیٰ ہجرت الی اللہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ورنہ یہ دنیا اپنی بدیوں سمیت اتنی طاقتور ہے اور دنیا کی بدیاں دنیا پر اتنی غالب آتی چلی جارہی ہیں کہ دنیا کو تبدیل کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ ہاں اپنے آپ کو تبدیل کرنے سے ہمیں یہ سفر نہ یہ سفر شروع کرنا ہوگا اور باوجود یکہ اپنے آپ کو تبدیل کرنا بھی ہمارے بس کی بات نہیں اگر ہم اپنی نیتوں کو درست کر لیں گے تو حضرت اقدس محمد مصطفی کی یہ بشار کی یہ بشارت ضرور ہمارے حق میں پوری ہوگی کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَاتِ صلى الله اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوا کرتا ہے۔