خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 464
خطبات طاہر جلد ۹ 464 خطبه جمعه ۱۰ راگست ۱۹۹۰ء ایسے خدا والے عطا ہوں جو ہر امتحان کے بعد جب وہ ظاہر ہوا کریں تو خدا کی معیت کے ساتھ ظاہر ہوا کریں۔خدا کے حسن اور خدا کے جلووں کے ساتھ ظاہر ہوا کریں اس وقت دنیا میں جو بے انتہاء مصائب آرہے ہیں اور آنے والے ہیں اور بہت ہی بڑے زلزلے رونما ہونے والے ہیں جن کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں ان میں یہ اہل اللہ ہیں جو دنیا کو بچائیں گے۔اس لئے آج ایک یا دو یا تین یا چار کی ضرورت نہیں ہے آج لاکھوں ایسے احمدیوں کی ضرورت ہے جو اہل اللہ بن چکے ہوں اور خدا کی معیت ان کو نصیب ہو۔پس اللہ کرے کہ لاکھوں نہیں ، کڑوروں ایسے احمدی ہمیں عطا ہوں جو خدا والے بن کر دنیا کوخدا کے عذاب سے بچانے میں کامیاب ہوسکیں۔( آمین )