خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 411
خطبات طاہر جلد ۹ 411 خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ جولائی ۱۹۹۰ء جلسہ سالانہ کے میز بانوں اور مہمانوں کو ہدایات جلسہ کے دوران بھی کارکنان نمازوں کی حفاظت کریں خطبه جمعه فرموده ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء بمقام اسلام آباد برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:- اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جلسہ سالانہ یو کے میں اب تھوڑے دن باقی رہ گئے ہیں۔یعنی جلسہ سالانہ اتنا قریب آچکا ہے کہ اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔جہاں تک انتظامات کا تعلق ہے مکرم چوہدری ہدایت اللہ صاحب بنگوی جو مستقل افسر جلسہ سالانہ ہیں وہ خدا کے فضل سے سارا سال ہی تمام امکانی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیاری کرتے رہتے ہیں اور جیسا کہ قادیان اور ربوہ میں دستور تھا ویسا ہی یہاں بھی نظام قائم ہو چکا ہے اور اسی طرح جرمنی کی جماعت میں بھی خدا کے فضل سے اسی طرح کا ایک بہت پختہ نظام قائم ہو چکا ہے اور جلسہ سالا نہ اب ایک جگہ نہیں بلکہ قادیان کی روایات کے مطابق اس وقت تقریباً ہمیں ، پچیس مختلف ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے۔جہاں تک جلسہ سالانہ یو کے کا تعلق ہے اسی طرف واپس آتے ہوئے میں آپ کو بتانا چاہتا تھا کہ تمام انتظامات جن کا لمبی تیاری سے تعلق ہے وہ تو خدا کے فضل سے مکمل ہو چکے ہیں اور قریب کی تیاری کے بھی اکثر انتظامات نہ صرف مکمل ہو چکے ہیں بلکہ بہت سے کارکن یہاں پہنچ کر اپنے اپنے شعبے کو سنبھال بھی چکے ہیں۔مثلاً ہمارا مواصلات کا شعبہ ہے یالا وڈسپیکر، ویڈیو وغیرہ کا شعبہ ہے۔اس کے Volunteers ، رضا کار جو پاکستان سے تشریف لاتے ہیں وہ پہنچ گئے ہیں۔جو مقامی ہیں وہ بھی