خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 409
خطبات طاہر جلد ۹ 409 خطبہ جمعہ ۱۳؍ جولائی ۱۹۹۰ء ہمیشہ موحد رہتے ہیں اور عملاً ایک ملت واحدہ بن کر دنیا میں زندہ رہتے ہیں۔افتراق توحید پر حملہ کرنے والی چیز ہے اور وہ قوموں کو منتشر کرنے کا سب سے بڑا خطرناک ہتھیار ہے۔یہی وہ ہتھیار ہے جس سے شیطان حملہ آور ہوتا ہے اور ہمیشہ افتراق کے ذریعے وہ الہی جماعتوں کو تباہ کیا کرتا ہے۔پس وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا کی دُعا کولزوم کے ساتھ پکڑ لیں ہمیشہ دائمی طور پر اس کے ساتھ چمٹے رہیں۔اگر آپ اس سے چمٹے رہیں گے تو پھر وہ بدیاں آپ سے چمٹ نہیں سکیں گی جن کا اگلی آیت میں ذکر ہے کہ فَقَدْ كَذَّبْتُهُ فَسَوْفَ يَكُوْنُ لِزَامًا ( الفرقان: ۷۸) تم نے دُعا کی اہمیت کا ہی انکار کر دیا اس سے غافل ہو گئے ہواب تو لا ز ما برائیوں نے تمہیں چمٹ جانا ہے۔پس یا آپ چمٹیں گے اور نیکیوں سے چمٹیں گے عروہ و نفی سے چمٹیں گے اور خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں گے یا پھر برائیاں آپ سے چمٹیں گی اور جس کا ہاتھ رسی سے الگ ہو جائے وہ پھر ٹکڑے ٹکڑے ہو جایا کرتا ہے اور لازماً برائیاں ایسے لوگوں پر قابض ہو جایا کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ جماعت کو تو حید کے ساتھ اور ایسی وحدت کے ساتھ جو خدا کی نظر میں مقبول وحدت ہو آگے بڑھاتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)