خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 379 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 379

خطبات طاہر جلد ۹ 379 خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۹۰ء گھروں کو جنت نشان بنانے کیلئے بہترین قرآنی دعا متقیوں کا امام بننے کیلئے خود تقی بنیں (خطبہ جمعہ فرموده ۶ جولائی ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: ۷۵) پھر فرمایا: گزشتہ جمعہ میں میں نے اس آیت کے مضمون پر کچھ روشنی ڈالی تھی اور یہ ذکر کیا تھا کہ یہ بہت ہی وسیع مطالب پر حاوی آیت ہے اور تھوڑے وقت میں اس کے تمام پہلوؤں پر اختصار کے ساتھ بھی روشنی نہیں ڈالی جاسکتی۔آج میں بعض اور پہلوؤں سے اس آیت کے مضمون کو آپ پر واضح کرنا چاہتا ہوں تا کہ اس کو اچھی طرح سمجھ کر اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔غالباً ایک دو سال پہلے کی بات ہے کہ میں نے اسی آیت پر ایک یا دو خطبات دیئے تھے اور میرا خیال تھا کہ اگر تمام احمدی خاندان اس دعا کو اپنالیں اور اسے وظیفہ بنا کر ہمیشہ اس سے چھٹے رہیں تو اس کے نتیجے میں ہمارے معاشرے میں عظیم الشان پاکیزہ تبدیلیاں پیدا ہو جا ئیں گی اور وہ تمام گھریلو مسائل جن کو نہ امور عامہ حل کر سکتی ہے نہ قضاء حل کرنے میں کامیاب ہوسکی وہ اسی آیت کی برکت سے سلجھ جائیں گے لیکن چونکہ مسلسل ایسی شکایات پہنچتی رہتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی