خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 363
خطبات طاہر جلد ۹ 363 خطبہ جمعہ ۲۹ جون ۱۹۹۰ء تربیت اولا د میں صرف انسانی کوششیں کام نہیں آسکتیں واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا کی دعائیں مانگنا ضروری ہے۔(خطبه جمعه فرموده ۲۹ جون ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا وَالَّذِيْنَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَ إِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِايْتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمَّا وَعُمْيَانًا وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامَّاتِ أُولَيكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَمًا ل خُلِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّ لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامَّان (الفرقان: ۷۲ تا ۷۸ ) پھر فرمایا: قرآن کریم کی یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورہ الفرقان کی آخری چند آیات ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ جو تو بہ کرتا ہے اور توبہ کے بعد نیک اعمال بجا لاتا ہے