خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 353 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 353

خطبات طاہر جلد ۹ 353 ۲۲ جون ۱۹۹۰ء درست نہ کر سکتا ہو اُس کی اولا د اُس کے ہاتھ سے ہمیشہ نکل جاتی ہے۔پس اپنے تعلقات کو درست کریں اور اپنے گھر کے ماحول کو صاف اور شائستہ بنائیں۔یہ اگر آپ نہیں کریں گے تو آپ اسلام کا پیغام دے ہی نہیں سکتے۔آپ جتنے مرضی دلائل لے کر نکلیں اگر بد اخلاق ہیں تو آپ کی ذات میں کوئی دلچسپی کسی کو پیدا نہیں ہو گی۔اگر آپ کا گھر جنت نشان نہیں ہے تو یورپ میں آپ ہمیشہ غیر ملکی بن کے رہیں گے کیونکہ آج ان کو سب سے زیادہ ضرورت اچھے گھر کی ہے۔ان کے ہاں جو بے چینی اور اضطراب پائے جاتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے گھر کا امن اور سکون اُٹھ گیا ہے۔ان کو جب تک اچھے گھروں کے نمونے پیش نہ کئے جائیں اُس وقت تک یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہمیں کچھ ملا ہے۔چنانچہ اسلام کی تبلیغ جب بھی شروع ہو جاتی ہے۔آخری تان اسی بات پر ٹوٹتی ہے کہ ہمارے لئے آپ کیا لائے ہیں، ہم کیوں بدلیں ، ہمیں کیا فائدہ؟ اچھے گھر ، اچھے اخلاق یہ وہ ایسی چیزیں ہیں جن کے نتیجے میں ہم دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ انسان سے بھی بلند تر ہو جاتے ہیں اور اُن کو بتا سکتے ہیں کہ مادی ترقی کے باوجود تم محروم ہو، تمہارے دل بے چین ہیں ، تمہاری دکھتی ہوئی رگیں گواہ ہیں کہ تم بالآ خر مطمئن نہیں۔آؤ ہم سے اطمینان حاصل کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا یہ شعر وہ سارے مضمون کی جان ہے کہ آؤ لوگو! کہ یہیں نُورِ خدا پاؤ گے لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے (درین صفحہ نمبر ۱۴) یہی ایک تسلی کا طور ہے جو ہم نے دنیا کو بتانا ہے لیکن اخلاق حسنہ کے بغیر آپ یہ طور دنیا کو سکھا نہیں سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ فرمایا کہ ”لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے تو ایک ایسے دل کی آواز تھی جو تسلی سے بھرا ہوا تھا۔کامل طور پر اپنے رب سے مطمئن تھا اور اس آواز کے نتیجے میں جو شخص بھی لبیک کہتا وہ تسلی کی جانب قدم بڑھا تا لیکن جو خود بے چین دل ہووہ کیسے یہ اعلان کر سکتا ہے ”و تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے“۔اس لئے طمانیت قلب کا بھی گہرا تعلق اخلاق حسنہ سے ہے۔انسان جب اخلاق حسنہ سے مزین ہو جاتا ہے۔تو اُسے ایک قسم کی Equilibrium ایک تو ازن نصیب ہو جاتا ہے اور اُسی کا نام سکون ہے، اُسی کا نام طمانیت ہے۔تو طمانیت حاصل کئے بغیر آپ غیروں کو طمانیت عطا کر نہیں سکتے