خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 343
خطبات طاہر جلد ۹ 343 خطبه جمعه ۱۵/جون ۱۹۹۰ء چاہئے۔” اسلام میں عورتوں کا مقام اور سب سے اہم اس دوسرے حصے میں دیباچہ تفسیر القرآن مکمل و مسیح ہندوستان میں“ کا ترجمہ بھی ہو رہا ہے اس ضمن میں ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ اگر چہ کلیم خاور صاحب جن کو روسی زبان کے لئے تیار کیا گیا تھا، ایک حد تک روسی زبان سے واقفیت رکھتے ہیں، گفتگو کر سکتے ہیں اور روسی سے صحت کے ساتھ ترجمہ بھی کر سکتے ہیں لیکن روسی زبان کا ایسا محاورہ نہیں ہے کہ علمی مقالہ جات یا کتب کا ترجمہ کر سکیں۔اس لحاظ سے شدت سے ضرورت تھی کہ کوئی ایسا آدمی جس کو انگریزی پر بھی عبور ہو اور روسی پر بھی عبور ہوا اور کسی حد تک مشرقی زبانوں یعنی فارسی عربی، وغیرہ سے بھی آشنا ہوا یا کوئی مترجم میسر آئے۔پچھلے دنوں یعنی چند مہینے کی بات ہے غالبا دو مہینے کی یا اس کے لگ بھگ کہ ایک روسی شاعر اور مصنف جو تا تارستان کے علاقے سے تعلق رکھتے تھے اور پانچ زبانوں کے ماہر ہیں وہ اپنے سفر پر یہاں تشریف لائے ان کا ہم سے تعارف ہوا اور چند مجالس میں ہی وہ جماعت احمدیہ کے ایسے مداح ہو گئے کہ اپنے سارے دوسرے کام چھوڑ کر اپنے آپ کو تراجم کے لئے پیش کر دیا۔ابھی چند دن ہو گئے ان کا آسٹریلیا سے خط آیا ہے وہاں دورے پر گئے ہوئے ہیں اور انہوں نے مجھے لکھا ہے کہ میں تو جماعت احمدیہ کا عاشق ہو چکا ہوں اور سارے دوسرے کام بند کئے ہوئے ہیں۔جہاں جہاں جاتا ہوں جماعت احمدیہ کی تبلیغ کرتا ہوں اور میرا فیصلہ ہے کہ جلد واپس آکر اپنا بقیہ وقت تمام تر جماعت کی خدمت پر صرف کروں اور جو لٹریچر بھی اس وقت اولیت رکھتا ہو پہلے اس کے ترجمے کروں۔اس ضمن میں یہ پہلے کئی دن اسلام آباد ٹھہر کر دن رات محنت کر کے دیباچہ تفسیر القرآن کے ترجمے کو دہراچکے ہیں اور جو حصہ اس میں سے ناقص تھا اس کی انہوں نے تصحیح کی ہے اور جب ہم نے ماہرین کو ان کی تصحیح دکھائی تو وہ عش عش کر اٹھے اور انہوں نے کہا کہ نہایت اعلیٰ ترجمہ ہے۔اس میں کسی اصلاح کی گنجائش نہیں۔تو یہ وہ ماہر ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی عطا کر دیئے۔اب بتا ئیں بھلا یہ انسانی کام ہیں۔میرے لئے یا آپ کے لئے ، ہم سب کے لئے بالکل ناممکن تھا کہ از خود اسلام کی ترقی کی اس طلب کو یا اس طلب کی پیاس کو بجھا سکتے۔پیاس بجھانے والے بھی خدا مہیا فرما رہا ہے۔سارے انتظام از خود جاری ہورہے ہیں۔روسیوں کی ہاکی کی ایک ٹیم بھی ایک دوسرے علاقے سے یہاں آئی تھی ان کا بھی خدا تعالیٰ