خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 330
خطبات طاہر جلد ۹ 330 خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۹۰ء اسی خطبے میں میں نے ایک روسی انسائیکلو پیڈیا یا مقالے کا ذکر کیا تھا کہ اس سے مجھے معلوم ہوا تھا کہ جماعت احمدیہ کی کچھ شاخیں روس میں ابھی تک موجود ہیں لیکن ہمارا ان سے رابطہ نہیں ہے اور میں نے بیان کیا تھا کہ یہ اطلاع مجھے ایک روسی رسالے کے مضمر الے کے مضمون کا ترجمہ پڑھ ون کا ترجمہ پڑھ کر ہوئی۔ روسی زبان کے ہمارے ماہر خاور صاحب ہیں ان سے میں نے اب کہا تھا کہ وہ اصل حوالہ نکالیں ۔ چنانچہ انہوں نے آج وہ حوالہ پیش کیا ہے۔ یہ رسالہ نہیں بلکہ با قاعدہ ایک کتاب ہے جس میں انسائیکلو پیڈیا کے رنگ میں گہرے تحقیقی مضامین اور اعداد و شمار شائع ہوتے ہیں ۔ اس کا عنوان ہے: About the teachings and legends of the Ahmadia Muslim sect۔ یہ ایک بڑی کتاب کا حصہ ہے۔ یعنی اس میں ایک مضمون ہے جو اپنی ذات میں الگ شائع نہیں ہوا بلکہ ایک بڑی کتاب جو مشرقی ممالک میں مذاہب سے تعلق رکھتی ہے اس میں سے لیا گیا ہے۔ اس کا عنوان یہ ہے۔ Religion and Muslim society of the people of the East ۱۹۷۱ء میں یہ کتاب شائع ہوئی تھی۔ اس کے الفاظ یہ ہیں۔ یعنی جب ۱۹۲۰ء کا دھا کا اپنے اختتام کو پہنچ رہا تھا۔ at the end of Twenties۔ Ahmadia Groups were also found in the Soviet Central Asia احمد یہ گروپس ہیں یعنی ایک جماعت نہیں بلکہ کئی جماعتیں سوویت سنٹرل ایشیا میں اس وقت پائی گئی تھیں ۔ But they, according to the declaration of the head of the whole Ahmadia Sect, did not then have connection with the Indian centre۔ لیکن وہ اپنے عالمی امام کی ہدایت کے تابع ہندوستانی مرکز سے منقطع رہیں اور انہوں نے اپنا رابطہ قائم نہ کیا۔ یہ بات میں نے خطبے میں بیان کر دی تھی لیکن میں نے یہ بھی بیان کیا تھا کہ یہ معلوم ہوتا ہے