خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 255
خطبات طاہر جلد ۹ 255 خطبہ جمعہ ا ارمئی ۱۹۹۰ء تفقه في الدین کریں اور ایسی امت بنیں جوامر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام کرے ( خطبه جمعه فرموده ا ارمئی ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں : وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران:۱۰۵) وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا (التوبه : ۱۲۲) إلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ پھر حضور نے فرمایا: یہ دو آیتیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے، قرآن کریم کی دو الگ الگ سورتوں سے لی گئی ہیں۔پہلی آیت سورۃ آل عمران کی ایک سو پانچویں آیت ہے دوسری سورۃ التوبہ کی ایک سو بائیسویں آیت ہے ان کا ترجمہ یہ ہے۔پہلی آیت کا ترجمہ ہے کہ چاہئے کہ تم میں سے ایک ایسی قوم کھڑی ہو جائے جولوگوں کو بھلائی کی طرف بلانے والی ہو اور نیکی کا حکم کرنے والی ہو اور بدیوں سے روکنے والی ہو۔وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی وہ لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔دوسری آیت کا ترجمہ ہے ، اور یہ ممکن نہیں کہ مومن تمام کے تمام بحیثیت قوم کلہم خدا تعالیٰ