خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 17 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 17

خطبات طاہر جلد ۹ 17 خطبہ جمعہ ۵/جنوری ۱۹۹۰ء پل رہی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں اس میں غیر معمولی طاقتیں پیدا ہو جاتی ہیں وہ روحانی طور پر بہت زیادہ اولاد پیدا کرنے کی اہلیت اختیار کر جاتی ہے۔پس اس پہلو سے بھی میں نے دیکھا کہ جماعت احمد یہ پر یہ مثال بعینہ صادق آتی ہے۔مختلف احمدی جب کلام الہی پر غور کرتے ہیں یا دنیا کے پھولوں کے رس چوستے ہیں، ان سے عقل حاصل کرتے ہیں تو ایک شہد بنا رہے ہوتے ہیں جس سے وہ دنیا کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور خود بھی کھاتے ہیں اور پھر اس شہد میں سے جو نہایت اعلیٰ درجے کا نکتہ ان کو سمجھ آتا ہے وہ مجھے لکھ دیتے ہیں یا ملاقات کے وقت پیش کرتے ہیں۔تو جو باتیں میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں ، دراصل یہ آپ سب کے بھیجے ہوئے تھے ہیں جن کا خلاصہ مجھ تک پہنچتا ہے اور پھر میں دوبارہ تقسیم کر رہا ہوتا ہوں اور یہی مثال خلافت احمدیہ کے ہر خلیفہ پر صادق آتی ہے۔خلفاء کا جو مقام ہے وہ محض عطا کرنے والے والا مقام نہیں ہے بلکہ وہ حاصل بھی کر رہے ہوتے ہیں اور اس پہلو سے ان کو وہ مضامین مسلسل مل رہے ہوتے ہیں جو براہ راست آپ تک نہیں پہنچ رہے۔ساری دنیا کی جماعت کی عقلوں کا خلاصہ اس تک پہنچ رہا ہوتا ہے۔اس لئے جب کوئی دوست مجھے کوئی بات لکھتے ہیں تو میں کبھی یہ نہیں سوچتا اور اس بات کو میں تکبر اور فسق سمجھتا ہوں کہ یہ کہہ کر اس کو رد کر دوں کہ کسی عام آدمی کا کیا کام ہے کہ مجھے سمجھائے۔بعض دیہاتی آدمی، بعض قریباً ان پڑھ لوگ ، بعض ایسے احمدی جو خود لکھنا پڑھنا نہیں جانتے ، اس حد تک کہ خط بھی نہیں لکھ سکتے وہ کسی سے لکھواتے ہیں اور بعض دفعہ معرفت کا ایسا نکتہ لکھ کے بھیجتے ہیں کہ روح عش عش کر اٹھتی ہے اور اس کو میں پکڑتا ہوں اور اس سے میں استفادہ کرتا ہوں۔تو ہمیشہ یا درکھیں کہ وہ Royal Jelly جو آپ تیار کریں گے اس سے خلیفہ وقت طاقت پائے گا اور اس سے اس کے اندر روحانی قوتیں پیدا ہوں گی۔اس لئے ہمیشہ اپنی سوچوں کا نچوڑ خلیفہ کے سامنے پیش کرتے رہیں۔اس سے ایک ضمنی فائدہ یہ بھی ہوگا کہ جہاں آپ ایسی غلطی کر رہے ہوں کہ اس سے خطرہ ہو کہ آپ کی یہ سوچ نقصان کا موجب ہو اور خلیفہ وقت محسوس کرے کہ یہ وحی کے تابع ان رستوں کی سوچ نہیں ہے جن کو سُبُل ربک قرار دیا گیا ہے بلکہ ان سے ہٹ کر ہے۔تو وہ آپ کو متنبہ کر دے گا کہ اس پھول پر منہ نہ مارنا یہ زہریلا پھول ہے۔نہ اس سے خود اپنے لئے کچھ بناؤ نہ کسی اور کے لئے بناؤ اور ضمنا میں آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ بعض دفعہ شہد کی مکھیاں زہر یلے پھول پر