خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 157 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 157

خطبات طاہر جلد ۹ 157 خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۹۰ء ساتھ دل اٹکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرا یہیں انجام ہوگا لیکن ابھی میں مزید سوچنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا ہاں شوق سے سوچیں دُعا کریں چنانچہ وہ بہت ہی محبت کے ماحول میں اور ایسے رنگ میں رخصت ہوئے کہ جس سے محسوس یہی ہوتا تھا کہ آج نہیں تو کل انشاء اللہ تعالیٰ ضرور تشریف لائیں گے۔وہاں بنیادیں پڑی ہیں اور وہاں ایک Sevilla یو نیورسٹی ہے اس کے عربی ڈیپارٹمنٹ میں بھی لیکچر کا موقعہ ملا خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور اُس کے بھی اچھے اثرات مترتب ہوئے۔بہت سے لوگوں نے دلچسپی لی اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس سے بھی انشاء اللہ تعالی تبلیغ کے نئے رستے وہاں کھل جائیں گے۔آخر پر یہ بہت بڑی خوشخبری آپ کو دینا چاہتا ہوں یہ بھی سب خوشخبریاں ہیں اور بڑی خوشخبری ان معنوں میں ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر خوشخبری کے پیٹ سے بہت ہی عظیم الشان اور خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔یعنی ایسی خوشخبریاں ہیں جن کے بطن سے خوشخبریاں پیدا ہوتی ہیں لیکن یہ جو خوشخبری ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جو اس سال تشکر کا غیر معمولی پھل ہے۔آپ کو یاد ہوگا میں نے کئی دفعہ جماعت کو اس دُعا کی طرف توجہ دلائی تھی کہ میری بڑی دیر سے دلی تمنا ہے کہ سال تشکر میں ہم ایک لاکھ بیعتوں کا ٹارگٹ پورا کر لیں اور اُس کے لئے سارے ممالک کو یاد دہانی بھی کروائی گئی اور ساری جماعت نے دعائیں کیں تو آج یعنی کل شام تک کی رپورٹوں کے مطابق ابھی اس میں ساری رپورٹیں شامل نہیں کیونکہ بہت سے ایسے ممالک ہیں جو غیر معمولی محنت کر رہے تھے لیکن ان کی رپورٹ نہیں پہنچی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بیعتیں ہو چکی ہیں اور یہ سال ایک عظیم سنگ میل کا سال بن گیا ہے ، سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا سال بن گیا ہے لیکن جیسا کہ میں نے آپ کو پہلے بھی توجہ دلائی تھی اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ چوٹی بن جائے گی اور پھر ہم گر جائیں گے۔یہ پہلا قدم بنا چاہئے کہ اگلی صدی کا پہلا زینہ بنا چاہئے اور جو صاحب بصیرت اور صاحب شعور لوگ ہیں وہ یہ اندازہ لگانے لگے ہیں اور تمام ملکوں سے اس قسم کی آراء موصول ہو رہی ہیں کہ غیروں نے محسوس کر لیا ہے کہ اب یہ جماعت کے غلبے کی صدی آچکی ہے۔یہاں تک کہ آج ہی کی ڈاک میں کلکتہ کے ہمارے امیر صاحب مشرق علی صاحب کی طرف سے خط ملا ہے اُن کو اللہ تعالیٰ نے بہت توفیق دی ہے کہ جماعت کو بڑی تیزی کے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور جہاں بھی اسلام کے