خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 155
خطبات طاہر جلد ۹ 155 خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۹۰ء اُن سے لمبی مجالس لگیں جس کے نتیجے میں سپینش زبان میں بھی انہیں بہت اچھا موادسوال وجواب کی مجلس کا مہیا ہو گیا۔اس سے ایک دن پہلے جو ایک باپ بیٹا تھے دونوں نے یعنی مجھ سے خاص طور پر ایک درخواست کی۔کرم الہی صاحب ظفر نے یہ کہا کہ آج ایک مہمان آئے ہیں جن پر میں چھپیں سال سے محنت کر رہا ہوں لیکن وہ قریب آ کر وہیں کھڑے ہیں۔آج یہ دُعا کریں کہ یہ احمدی ہو جائیں اور ان کے بیٹے قمر نے بھی ایک درخواست کی اور کیسی عجیب شان ہے خدا نے اس سارے خاندان کو کس طرح تبلیغ کی لگن لگائی ہوئی ہے اور کیسا اخلاص عطا کیا ہے۔یہی دعا کی کہ ایک ہمارے دفتر میں بڑی بااثر اور بڑی باشعور اور تعلیم یافتہ عورت ہے اس پر میں نے بڑی محنت کی ہے اور ایک اور دوست ہیں دعا کریں کہ کوئی ان میں سے بیعت کر لے کیونکہ اب تک مجھے کوئی پھل نہیں ملا۔وہ بھی دونوں ہی تشریف لائے ہوئے تھے۔چنانچہ جو دوست تھے جن کا ذکر کیا ہے وہاں کے بڑے ہی سمجھدار تعلم یافته ، صاحب علم اور امیر آدمی ہیں۔ان کا ایک بہت بڑا فرنیچر کا کارخانہ ہے اور بڑی دیر سے اسلام میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے بتایا کہ میں نے پانچ قرآن کریم مختلف وقتوں میں سپینش زبان میں ترجمہ ہوئے لے کر رکھے ہوئے ہیں اور پانچواں آپ کا قرآن کریم ہے اور انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کا قرآن کریم میرے ہاتھ میں نہیں آیا مجھے کچھ پتا نہیں لگتا تھا کہ قرآن کریم کے مضامین کیا شان رکھتے ہیں؟ اور جب سے یہ قرآن پڑھنا شروع کیا ہے اُس نے کہا میری تو حالت بدل گئی ہے۔اور اُس نے مختلف جگہیں مارک کر کے نشان لگا کر رکھے ہوئے تھے اور مجھے سناتا تھا پڑھ پڑھ کے اور کہتا تھا دیکھیں کیا بات ہے، کیا شان ہے اس مضمون کی اور کس طرح آپ لوگوں نے محنت کر کے قرآن کے حسن کو اُبھارا ہے اور اُجلا کیا ہے۔چنانچہ وہ اپنی بیوی کو بھی ساتھ لائے ہوئے تھے اور انہوں نے مجھے کہا علیحدگی میں کہ میری بیوی بڑی سخت متعصب عیسائی ہے اور میری راہ میں سب سے بڑی روک یہی ہے۔میں ساتھ لے آیا ہوں کہ شاید اس کا دل نرم ہو۔تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے دل کی نرمی کا سامان یوں بھی پیدا فرما دیا کہ وہ ایک خاص بیماری میں مبتلا تھی اور جب میں نے Homeo Pathically اُن کے علاج کی پیشکش کی اور ان کو بتایا کہ آپ کی یہ یہ علامتیں ہیں اور یہ وجوہات ہیں تو وہ حیران رہ گئیں کیونکہ جو باتیں ظاہر تھیں فوراً پتا چل جاتی ہیں علامتوں سے وہ اس تفصیل سے اُس کے اندر کی کیفیت، بیماری کی کیفیت میں نے بیان کی کہ وہ غیر