خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 149
خطبات طاہر جلد ۹ 149 خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۹۰ء بیان فرماتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ أُولَيكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِايْتِ رَبِّهِمْ وَلِقَابِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِمَةِ وَزُنًا (الكهف:۱۰۶) فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کا کفر کیا یہ جزا جول رہی ہے جہنم کی اس لئے ہے کہ انہوں نے خدا کا کفر کیا اور اس کی لقاء کا انکار کر دیا۔پس اسی لئے ان کو جہنم کی جزاء دی جارہی ہے اور ان کے اعمال کا قیامت کے دن کوئی بھی وزن نہیں ہوگا۔یہ آیت بہت ہی توجہ طلب ہے اس میں نیک اعمال کا انکار نہیں فرمایا گیا۔بداعمال کا تو اجر ہوا ہی نہیں کرتا۔مراد یہ ہے کہ وہ لوگ جو بظا ہر نیک اعمال کرتے ہوئے تمہیں دنیا میں دکھائی دیں گے اگر وہ ان نیک اعمال کے باوجود خدا کی لقاء کے منکر ہیں تو اس دنیا میں خدا کی لقاء کا انکار ان کو لقاء سے محروم رکھے گا اور جو دنیا میں لقاء سے محروم رہے گا قیامت کے دن اُس کو کچھ بھی نصیب نہیں ہوگا۔گویا اُس کے سارے نیک اعمال اس دنیا میں ضائع چلے گئے أُولَبِكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا بِايْتِ رَبِّهِمْ وَلِقَابِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ - فَحَبِطَتْ کا مطلب ہے کہ اُن کے اعمال ضائع کر دیے جائیں گے اور ان کا وزن ختم ہو جائے گا اس میں کوئی معنے ہی نہیں رہیں گے۔پس بد اعمال کو اگر ضائع کیا جائے تو وہ تو بڑی نعمت ہے اُن لوگوں کے لئے جن کے بد اعمال ضائع کر دیئے جائیں۔کسی کھاتے میں ہی نہ ڈالے جائیں۔پس لازماً اس آیت میں نیک اعمال کی طرف اشارہ ہے اور ایسے لوگوں کے نیک اعمال کی طرف اشارہ ہے جو بظا ہر نیکی کرتے ہیں لیکن اس دنیا میں خدا کی لقاء کے قائل نہیں ہوتے اُس کی تلاش نہیں کرتے۔اُس کے چہرے کے دیدار کے طالب نہیں ہوتے کیونکہ ان کے نزدیک اُن کے عقیدے کے مطابق اس دنیا میں خدا کی لقاء ختم ہو چکی ہے۔یہاں یہ ذکر کرنے کے بعد پھر اللہ تعالیٰ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کر کے یہ دکھاتا ہے کہ اس دنیا میں لقاء ہوتی ہے اور صرف ایک کے لئے نہیں بلکہ ہر انسان کے لئے لقاء کا امکان موجود ہے۔فرمایا قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الهُكُمْ إِلَةٌ وَاحِدٌ ۚ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّةٍ أَحَدًا (الكيف : 11) اور یہ آیت جو میں نے اب پڑھی ہے یہ پہلی پڑھی گئی آیت کے چند آیتوں کے بعد ہے۔پس جو مضمون وہاں اُٹھایا گیا تھا اس کو یہاں مکمل کیا