خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 139 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 139

خطبات طاہر جلد ۹ 139 خطبہ جمعہ ۱۶/ مارچ ۱۹۹۰ء اثرات ان کے دلوں پر قائم ہوئے۔آج کے دور میں یہاں کئی احمدی باہر سے آکر مستقل آباد ہو چکے ہیں اور با قاعدہ جماعت کا قیام ہو چکا ہے۔اس لئے آپ سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اس عظیم مقام کو پہچانیں اور کبھی احساس کریں کہ آپ کون لوگ ہیں،آپ کے سپر داللہ تعالیٰ نے اس علاقے کی فتح کا سہرا لکھ دیا ہے لیکن اس سہرا کے حصول سے پہلے آپ کو کچھ محنت کرنی ہوگی، کچھ مشقت کرنی ہوگی۔بیٹھے بٹھائے تو یہ سہرا آپ کے سر نہیں باندھا جائے گا۔ہاں خدا کی تقدیر میں یہ مقدر ہے کہ احمد یہ جماعت نے بہر حال اس سرزمین کو فتح کرنا ہے اور احمد یہ جماعت کے سر پر یہ سہرا باندھا جائے گا۔میں نے جو یہاں جماعت کی حالت دیکھی ہے، مجھے اخلاص تو دکھائی دیا ہے۔قربانی کی روح بھی نظر آتی ہے، قربانی کا جذبہ موجود ہے لیکن اپنے اپنے منصب کو پہچاننے اور اس منصب کو پہچان کر اس کے مطابق اپنے اعمال کو ڈھالنے کی کمی دکھائی دیتی ہے۔اس پہلو سے آپ لوگوں کا منصب اول جو آپ کو سمجھنا چاہئے وہ ایک مبلغ کا منصب ہے۔آپ کی زندگی کی ہر دلچسپی اس منصب کے مطابق ڈھالی جانی چاہئے۔آپ کے ذاتی کاروبار ہوں یا دوسرے کام ہوں ، جماعتی کام ہوں یا سوشل دلچسپیاں ہوں ، ان سب میں سب سے اہم بات ہمیشہ جو پیش نظر رکھنی چاہئے وہ یہ ہے کہ آپ کا کردار ایک مبلغ کے طور پر نمایاں ہو کر ابھرے اور تمام اہل سپین احمدیوں کو سب سے پہلے ایک مبلغ کے طور پر جاننے اور پہچاننے لگیں۔آپ کپڑے بیچ رہے ہوں یا کپڑے خرید رہے ہوں دیگر کاروباری میں مصروف ہوں۔جہاں بھی آپ جائیں، ان کے میلوں ٹھیلوں میں کبھی سوشل تعلقات بڑھانے کی خاطر شامل ہوں ہر حیثیت میں آپ کے مبلغ کا کردار نمایاں ہوکرا بھرنا چاہئے اور آپ کو دل جیتنے والے احمدی بننا چاہئے اور یہی جماعت احمدیہ کی شہرت اس ملک میں پھیلنی چاہئے۔آپ نے اگر دیر کر دی تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ملک بڑی تیزی کے ساتھ مذہبی اقدار سے دور جا رہا ہے۔اس وقت آپ کے لئے ایک موقع ہے، اس وقت آپ کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ تھوڑی سی سہولت مہیا فرما دی ہے کہ ابھی ان میں مذہبی سوچ رکھنے والے کافی لوگ موجود ہیں۔عیسائیت کے تعصبات بھی ان میں ہوں گے لیکن خدا کی محبت ابھی باقی ہے۔دین کی محبت ابھی باقی ہے۔ابھی ان لوگوں میں روحانیت کی قدر موجود ہے لیکن چونکہ پین کا علاقہ بہت تیزی کے ساتھ یورپ میں مدغم ہو رہا ہے اور E۔E۔C کا ایک مستقل حصہ بن کر یہ ملک تیزی کے ساتھ دیگر مغربی