خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 127
خطبات طاہر جلد ۹ 127 خطبہ جمعہ ۱۹ مارچ ۱۹۹۰ء پرتگال میں کسی خلیفہ کا پہلا خطبہ جمعہ اور احمد یہ مشن ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح خطبه جمعه فرموده ۹ / مارچ ۱۹۹۰ء بمقام پرتگال) تشہد اور تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج یہ مختصر خطبہ جمعہ جو میں دے رہا ہوں یہ پرتگال ملک میں دیا جا رہا ہے۔یہاں خطبہ دینے کی وجہ یہ بنی کہ چونکہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ مجھے پرتگال ملک میں آکر جماعت احمدیہ کے مشن کا با قاعده افتتاح کرنے کا موقعہ ملا ہے اس لئے میری خواہش تھی کہ اس سفر میں ایک جمعہ بہر حال پرتگال کی زمین پر پڑھا جائے۔جہاں تک اس سفر کا تعلق ہے۔جب سے ہم سپین کی سرزمین سے پرتگال میں داخل ہوئے ہیں اور اب جب کہ ہم جانے کے قریب ہیں اس تمام عرصے میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم سب نے بے شمار تائیدات الہی کے نظارے دیکھے ہیں۔یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں احمدیت بالکل غیر معروف تھی۔اگر چہ دو سال سے مکرم کرم الہی صاحب ظفر نے یہاں مشن کا آغاز کر رکھا ہے اور چند سعید روحوں کو احمدیت میں داخل ہونے کی بھی توفیق ملی ہے لیکن جہاں تک ملک کے اکثر عوام کا تعلق ہے، یہاں کے دانشوروں کا تعلق ہے، یہاں کی حکومت کے نمائندگان کا تعلق ہے جماعت احمد یہ عملاً کالعدم مجھی جاتی ہے لیکن خدا تعالیٰ نے یہاں آنے سے پہلے ایسے حیرت انگیز انتظامات جماعت کو یہاں متعارف کروانے کے پہلے سے ہی تجویز فرما رکھے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ سارا سفر