خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 123
خطبات طاہر جلد ۹ 123 خطبه جمعه ۲۳ فروری ۱۹۹۰ء ایک یوروپین ملک کے Cultural Attachi مجھ سے ملنے آئے اور جب ان کو جماعت احمدیہ کا لٹریچر ان کی زبان میں پہنچایا گیا تو وہ اتنا Excite ہو گئے ، اتنا ان کی طبیعت میں ہیجان پیدا ہوا کہ دراصل اسی وجہ سے وہ ملنے آئے تھے اور ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر مجاز ہوں، میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میں اپنے ملک کے دروازے آپ پر کھولتا ہوں۔ایسا عظیم الشان لٹریچر ہے کہ اسے جلد لے کر ہمارے ملک میں پہنچیں۔ہمارے ملک کے مسلمان بھی اور غیر بھی اس کے منتظر ہیں۔وہ حیران رہ گیا یہ دیکھ کر کہ ایسا اسلامی فرقہ بھی دنیا میں موجود ہے جو اسلام کے نام پر جبر کا قائل نہیں اور اسلام کے نام پر محض محبت سے پیغام پہنچانے کے نظریے پر زور دیتا ہے اور جماعت احمدیہ کی دیگر امتیازی تعلیمات جب اس کو معلوم ہوئیں تو اس نے کہا کہ ہم تو بے وجہ اسلام سے خوف کھا رہے تھے یہ تو بہت ہی پیارا مذہب ہے اور آپ کے آنے سے دوسرے مسلمانوں کی بھی تربیت ہوگی۔ان کو بھی پتا چلے گا کہ اسلام ہے کیا ؟ تو میں آپ کو تجربے سے بتا رہا ہوں یہ کوئی اندازے نہیں ہیں تخمینے نہیں ہیں۔واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے مشرقی بلاک کے ممالک کو اسلام کو قبول کرنے کے لئے تیار کر دیا ہے۔بہت سے سینوں کے داغ دھوئے جاچکے ہیں بہت سی غلط فہمیوں اور سیج رویوں کے نشان مٹ چکے ہیں اور اب وہ صاف اور کھلے دل کے ساتھ ایک نئی روشنی کے منتظر اور متلاشی ہیں اور بلاشبہ احمدیت ہی وہ روشنی ہے یعنی حقیقی اسلام جو ان کے دلوں کو مطمئن کرسکتی ہے۔اس کے سوا اسلام کی سب تفسیریں جو دوسرے مسلمان فرقوں کے ذریعے ان تک پہنچ سکتی ہیں وہ ان کے مزاج کے مطابق نہیں رہیں ان کے مزاج میں روشنی آچکی ہے، ان کے مزاج میں عقل و دانش کے ساتھ چیز کو پرکھنا داخل ہو چکا ہے اس لئے اب وہ بنی بنائی ایسی تعلیمات جن پر غور و فکر کے نتیجہ میں ان تعلیمات پر ایمان نہ رہے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں رہے۔اسلام ایک ایسی تعلیم ہے۔جس پر جتنا غور کریں ایمان بڑھتا ہے اور اس رنگ میں اسلام کی حقیقی تعلیم احمدیت کے سوا کم دوسروں کے پاس ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دوسرے مسلمان فرقوں میں بھی بہت سی باتوں میں اسلام کا نور اس شکل میں موجود ہے کہ وہ دوسرے دلوں کو مطمئن کر سکتا ہے۔یعنی احمدیت اسلام کی ان معنوں میں Monoply اختیار نہیں کر سکتی کہ گویا ساری سچائی احمدیت کے پاس ہے اور باقی سب کے پاس جھوٹ ہی جھوٹ ہے یہ طرز عمل جھوٹ ہے اور احمدیت