خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 735 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 735

خطبات طاہر جلد ۹ 735 خطبہ جمعہ ۷ دسمبر ۱۹۹۰ء بوجھ سے پچک کر اس طرح چپک کے وہ پھیل جائے اور بکھر جائے جس طرح اُس کے اوپر کئی ٹن وزن ڈال دیا جائے۔شاید اُس سے بھی زیادہ وزن ہو کیونکہ پچاس گنا فضائی وزن سے زیادہ وزن ہو جاتا ہے نیچے جا کر۔وہاں David Attenbrough یہ تمہید قائم کرتا ہے کہ میں جب خاص قسم کی کشتی میں بیٹھ کر کیمرے وغیرہ لے کر نیچے گیا تو اول تو یہ بھی نہیں سوچ سکتا تھا انسان کہ اس نے اتنے حیرت انگیز دباؤ کے نیچے کوئی زندگی پل سکتی ہے لیکن مزید حیرت اس بات پر ہے کہ وہاں روشنی کا کوئی اشارہ بھی نہیں پہنچتا، نور کی کوئی ایک اچٹتی ہوئی کرن بھی وہاں داخل نہیں ہوسکتی کیونکہ اوپر کی سطح کا پانی اُس کو جذب کر لیتا ہے اور مکمل تاریکی کا اگر کہیں کوئی تصور ہے تو وہ نیچے ہے۔کل یہ بالکل ایک تاریک دنیا ہے۔کہتا ہے وہاں جب نیچے پہنچے یعنی دکھاتا ہے وہ فلم تو وہاں ہمیں ایسی حیرت انگیز مچھلیاں دکھائی دیں، ہر قسم کے مختلف جانور چلتے پھرتے دکھائی دیئے جن کا آپس میں گفتگو کا ذریعہ روشنی تھا۔پس اُس انتہائی اندھیرے میں بھی خدا نے مخلوق کو روشنی کے ذریعے ایک دوسرے سے گفتگو کرنے کا سلیقہ سکھایا ہوا ہے اور ملکہ عطا کر رکھا ہے۔اُن کو وہ اعضاء عطا کر دیئے ہیں جن کا بنانا آج کے سائنسدان کے بھی اختیار میں بھی نہیں کہ اس طرح اُس کو بنا کر اُن کے جانوروں کے اندر رکھ دے اور وہ ایسے حیرت انگیز طریق پر کارفرما ہوں کہ اُس کو سمجھنا بھی انسان کے لئے ایک امر محال ہے یعنی اُس مسئلے کو حل نہیں کر سکتا۔وہ جو ٹار چیں نیچے خدا نے بنا رکھی ہوئی ہیں مختلف قسم کی مچھلیوں کے لئے وہ ہمارے جس طرح بلب تعلق رکھتے ہیں بٹنوں کے ساتھ مرضی سے جلائے بجھائے جاسکتے ہیں اسی طرح جانوروں کی مرضی پر وہ روشنیاں ہیں، از خود طبعی طور پر نہیں جلتیں بلکہ جانوروں کی مرضی ہے جب چاہیں روشن کر لیں جب چاہیں بجھا دیں اور اتنے خوبصورت رنگ ہیں کہ بعض مچھلیاں جب اکٹھے اپنے سارے رنگ ظاہر کرتی ہیں تو کوئی آگ کا کھیل جو آپ نے دنیا میں دیکھا ہوگا اُس کا مقابلہ نہیں کرتا۔حد سے زیادہ خوبصورت مناظر پیدا ہوتے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ اتنا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے اُن کو کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے ایک طرف کے آدھے جسم کو روشن کریں، اگر چاہیں تو دوسری طرف کے آدھے جسم کو روشن کریں۔چنانچہ وہ دوستوں کا جوڑا جو یہ پسند نہیں کرتا کہ لوگوں کو پتا چلے کہ ہم دوستی کر کے اکٹھے پھر رہے ہیں اُن کی تصویر اُس نے اس طرح کی ہوئی ہے کہ اُن کا وہ پہلو جو ایک دوسرے کی طرف ہے وہ خوبصورت اور چمک رہا ہے اور دوسرا پہلو بالکل تاریک ہے