خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 326 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 326

خطبات طاہر جلد ۹ 326 خطبہ جمعہ ۸/جون ۱۹۹۰ء گا۔ایسے صاحب امن پھر پرورش پاتے ہیں بڑھتے ہیں خدا کی نظر میں آگے بڑھتے ہیں اور ترقی کرتے ہیں اور بنی نوع انسان ان کے سامنے سرتسلیم خم کرتی چلی جاتی ہے۔وہ جانتے ہیں ، ان کے دل گواہی دیتے ہیں کہ ہاں یہ بچے ہیں اور ان کے دل میں حقیقی امن ہے اس کے بغیر جب آپ اپنے معاشرے کو بھی امن نہیں دے سکتے ، اپنے گھر والوں کو امن نہیں دے سکتے ، اپنے بچوں کو امن نہیں دے سکتے تو کیسے دعوی کر سکتے ہیں کہ آپ خدا کے سپر د ہو گئے اور پھر دنیا کو امن دے سکتے ہیں۔خلاصہ اس بات کا یہ ہے اور یاد رکھیں یہ ایک ایسا خلاصہ ہے جو بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا کہ وہ لوگ جو حقیقت میں اپنے آپ کو خدا کے سپرد کر دیتے ہیں خدا تعالیٰ کی تقدیر دنیا کو ان کے سپر د کر دیا کرتی ہے اور جب تک اپنے آپ کو خدا کے سپرد نہیں کریں گے دنیا آپ کے سپردنہیں کی جائے گی۔اس لئے خدا کی سپردگی کی فکر کریں اور یہ فکر نہ کریں کہ دنیا کہاں ہے اور کب آپ دنیا پر غالب آئیں گے جب آپ اپنے وجود پر غالب آئیں گے تو یا درکھیں کہ وہی دن ہوگا جب آپ کو تو دنیا پر غلبہ اور فتح نصیب ہوگی۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نمازیں جمع ہوں گی اور میرے ساتھ تمام مسافر بھی دوگانہ پڑھیں گے۔جو دو چار مقامی دوست ہیں وہ بعد میں کھڑے ہو کر اپنی عصر کی نماز پوری چار رکعتیں کرلیں۔