خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 309
خطبات طاہر جلد ۹ 309 خطبہ جمعہ ارجون ۱۹۹۰ء سکینت کی تلاش تو ہے لیکن پتہ نہیں کہ سکینت کیسے حاصل کی جاتی ہے، یہی گر ہے یہی ایک راز ہے جس کے سوا اور کوئی گر اور کوئی راز نہیں کہ آپ خدا کا چہرہ بننے کی کوشش کریں۔اللہ سے محبت پیدا کریں۔خدا سے پیار پیدا کریں اور خدا کی ذات کو اپنی ذات میں جھلکتا ہوا دکھانے کی کوشش کریں۔یہ جھلکیاں ہر مومن میں ہوتی ہیں لیکن بعض مومنوں میں آنا فانا جھلکیاں آتی ہیں اور آنا فانا چلی جاتی ہیں، کبھی خدا کی چمک دکھائی دی کیونکہ جب تک خدا کی چمک کسی دل میں ظاہر نہ ہو وہ مومن بن ہی نہیں سکتا۔اس لئے ہم میں سے جو کمزور بھی ہیں، بد بھی ہیں، ہر قسم کے احمدی ، ایمان کی وجہ سے کوئی نہ کوئی حالت ان کے دلوں پر ضرور طاری ہوئی ہوگی کہ انہوں خدا کو اپنے وجود میں جھلکتا ہوا دیکھا ہوگا بعض خطرات کے وقت دعاؤں کے ذریعے قبولیت دعا کا نشان دیکھا ہوگا ،۔کبھی کسی رنگ میں کبھی کسی رنگ۔غرضیکہ مومن ہوتے ہوئے یہ ناممکن ہے کہ خدا کبھی دکھائی نہ دیا ہو یا اپنی ذات میں چپکا نہ ہو۔لیکن یہ ووَجْهُ رَبَّكَ نہیں قرار دیا جا سکتا۔کیونکہ وَجْهُ رَبَّكَ میں ایک مستقل حقیقت بتائی گئی ہے۔عارضی جھلکی کا نقشہ نہیں کھینچا گیا۔حقیقت میں مومن باخدا اس وقت بنتا ہے۔جب خدا اس کی ذات پر غالب آچکا ہو۔جب اسے یہ شعور پیدا ہو جائے کہ خدا کے ساتھ رہتا ہوں۔پھر اگر وقتی طور پر وہ چھٹی کرتا ہے، کوئی کمزوری دکھاتا ہے تو وہ عارضی بات ہے۔واپس پھر اس دائم اور قائم رہنے والی حقیقت کی طرف وہ جلد لوٹ آتا ہے ایسے لوگ ہیں جو محفوظ مقام پر ہیں۔پس ایسے لوگوں کے بنائے ہوئے احمدی بھی لازماً محفوظ مقام پر فائز رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو یہ نکات سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یادرکھیں احمدیت کا غلبہ خدا کے غلبے کے ساتھ ہوگا۔اگر خدا آپ پر غالب نہیں آیا تو جس احمدیت کو آپ لے کر دنیا کے لئے نکل رہے ہیں وہ احمد بیت کبھی غالب نہیں آسکتی۔اپنے وجود پر خدا کو غالب آنے دیں، پھر دیکھیں کہ آپ کے وجود کو خدا ساری دنیا پر غالب کر کے دکھائے گا۔یہی ایک ترقی اور کامیابی کا راز ہے،اس کے سوا اور کوئی راز نہیں۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا نماز جمعہ کے معا بعد نماز عصر بھی جمع ہوگی۔میں چونکہ مسافر ہوں اور کچھ اور بھی مسافر ہیں۔مسافر دوگانہ پڑھیں گے اور باقی دوست جو مقامی ہیں سلام پھیرے بغیر انتظار کریں گے جب امام دونوں سلام مکمل کر چکا ہوتو پھر کھڑے ہوں اور بقیہ دور کعتیں پوری کریں۔