خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 848
خطبات طاہر جلد ۸ 848 خطبه جمعه ۲۹ دسمبر ۱۹۸۹ء سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔پس اس اعلان کے ساتھ کہ وقف جدید کا نیا سال شروع ہو رہا ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت جس طرح باقی چندوں میں ہمیشہ مسلسل آگے بڑھنے والی رفتار کے ساتھ قربانیاں کرتی چلی آرہی ہے اور اس کی نیک جزا ئیں اس دنیا میں بھی پاتی ہے اور آخرت پر اس سے بڑھ کر تو قعات رکھتی ہے اسی جذبے کے ساتھ وقف جدید کے اس نئے سال میں بھی ہم پہلے سے بڑھ کر قربانیوں میں حصہ لیں گے۔اللہ تعالیٰ یہ نیا سال ساری دنیا کے لئے مبارک کرے۔جماعت احمدیہ کے لئے خصوصیت کے ساتھ مبارک کرے کیونکہ ساری دنیا کی برکتیں آج جماعت احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہیں۔آمین۔