خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 831 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 831

خطبات طاہر جلد ۸ 831 خطبه جمعه ۲۲ دسمبر ۱۹۸۹ء اے دل تو نیز خاطر ایں ناں نگاہ دار آخر کنند دعوی حب پیمبرم کہ اے میرے دل تو ہمیشہ اس بات کو نگاہ میں رکھنا کہ آخر یہ لوگ جو تیرے دشمن ہیں وہ تیرے آقا، تیرے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت کے دعویدار ہیں ہمیں دُنیا کے کونے کونے میں جہاں جہاں بھی مسلمان بستا ہو خواہ وہ دشمنی میں آپ سے انتہا بھی کر رہا ہوا گر وہ آپ کے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویدار ہے تو یہی بات اس کے لئے کافی ہے کہ آپ اس کے لئے دُعائیں کریں اور اس کے دُکھ میں شریک ہو جائیں، اس کی خوشی سے خوش ہوں، اُس کے غم سے مغموم ہو جایا کریں۔پس ہندوستان کے افق پر جو خطرات اُبھر رہے ہیں ہر چند کہ وہ ان ظالموں کے کردار کی ایک تصویر ہے جو وہ پاکستان میں بنارہے ہیں۔اس کے باوجودان اُبھرتے ہوئے خطرات کے نتیجے میں اگر عالم اسلام کو کوئی نقصان پہنچا تو سب سے زیادہ اس کا دُکھ احمدی کو ہونا چاہئے اور ابھی سے اس کے خلاف اس کو تیاری کرنی چاہئے۔ابھی سے اس کے خلاف رائے عامہ کو تیار کرنا چاہئے۔پس جہاں آپ دنیا کی رائے عامہ کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستان میں ان ظالموں نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے وہاں آپ کا یہ بھی فرض ہے کہ دنیا کی رائے عامہ کو بتائیں کہ اب یہی بد بختیاں ہندوستان میں بھی ظاہر ہونی شروع ہو گئی ہیں اور دس کروڑ مسلمانوں کی عزت اور جانیں خطرے میں ہیں اور اگر مذہب اور شریعت کے نام پر مظالم کو چھٹی دی گئی تو جس طرح پاکستان میں اس کے شدید نتائج ظاہر ہوئے ہیں اور بہت ہی مظالم مقدس ناموں پر انسانوں پر کئے گئے ، اس سے بہت بڑھ کر دردناک مظالم ،اس سے بہت بڑھ کر سفاکی کے ساتھ اور بہیمانہ رویے کے ساتھ پاکستان کے ہمسائے ملک میں مسلمانوں پر توڑے جانے کا خطرہ درپیش ہے اور یہ خطرہ ایک فرضی خطرہ نہیں، ایک بہت بڑا حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔اس لئے تمام دنیا کی رائے عامہ کو جماعت احمدیہ کو بیدار کرنا چاہئے اور صرف پاکستان ہی پر نہیں، ہندوستان پر بھی یہ دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ ایسی تحریکات کو اپنے ہندوستان کے مفاد میں اور دنیا کے مجموعی مفاد میں یعنی اپنے ملکی مفاد میں اور دنیا کے مجموعی مفاد میں کلیۂ کچل کر رکھ دیں اور ہندوستان پر یہ داغ نہ لگنے دیں کہ یہاں سیاست کے نام پر ایسی قوم اُبھری ہے جو خدا کا نام لے