خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 824 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 824

خطبات طاہر جلد ۸ 824 خطبه جمعه ۲۲ / دسمبر ۱۹۸۹ء ہم کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادۃ کہتے ہیں وہ کافی نہیں ہے۔پس تعریف میں دو جز شامل ہوئے ایک لا اله الا الله محمد رسول الله کا اقرار جو دراصل جامع ہے۔ان تمام باتوں پر جو اسلام کی تفصیلات میں آتی ہیں یعنی اس میں اگر چہ ملائکہ کا ذکر نہیں اور کتب کا ذکر نہیں ، دوسری چیزوں کا ذکر نہیں لیکن کلمہ اپنی ذات میں جامع مانع ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صداقت کی شہادت دینا ان تمام امور پر جامع ہوتا ہے جن پر ایمان لانا آپ نے ضروری قرار دیا۔اس پہلو سے تو ضیاء الحق کی تعریف ہو یا کسی اور کی قابلِ اعتراض نہیں بنتی لیکن جب اس تعریف کو کافی نہ سمجھا جائے اور مزید اضافے کئے جائیں تو پھر جن اہم امور کو چھوڑ دیا جاتا ہے وہ قابلِ اعتراض بن جاتے ہیں۔یہ بنیادی نکتہ ہے جس کو ہر احمدی کو سمجھنا چاہئے۔ہمارے نزدیک کلمہ تو حید سارے اسلام پر حاوی ہے۔کلمہ توحید اور کلمہ رسالت یعنی جن کو ملا کر کلمہ شہادت کہتے ہیں جن لوگوں نے اس کو کافی نہ سمجھا اور اس لئے کافی نہ سمجھا کہ احمدی بھی یہ پڑھتے ہیں انہوں نے اضافوں کی کوشش کی۔جب اضافوں کی کوشش کی تو تمام ضروریات بیان نہ کیں بلکہ بعض ضروریات بیان کر دیں اور تعریف کو نا مکمل اور نا کافی بنا کر دکھا دیا۔اس تعریف کی رُو سے آپ یا در کھیئے دو شقیں بنتی ہیں کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ( بانی سلسلہ) کا انکار اب اس کے نتیجے میں پاکستان میں آرڈینینس میں جماعت احمدیہ کے جو حقوق غصب کئے گئے ان قوانین کا اس تعریف سے ایک بنیادی اندرونی ٹکراؤ ہے جس کو میں روشنی میں لانا چاہتا ہوں۔پاکستان میں احمدیوں پر سب سے زیادہ مظالم کلمہ شہادۃ کے اقرار پر اور اس کے حق میں گواہی دینے پر ہوئے ہیں اور علماء نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ احمدی ہمارے نزد یک مسلمان نہیں اس لئے ان کو کلمہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ پڑھنے کا حق نہیں ہے اور چونکہ ضیاء کا آرڈینینس وضاحت کے ساتھ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیتا ہے اور غیر مسلم کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی پہلو سے بھی مسلمانوں کی مشابہت اختیار کریں ، قول سے یا فعل سے اس لئے چونکہ کلمہ طیبہ مسلمانوں کی بنیادی پہچان ہے اس لئے جب احمدیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا گیا تو جب یہ کلمہ پڑھتے ہیں تو عملاً مسلمانوں کی مشابہت اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ان کے اوپر آرڈینینس کی رُو سے وہ سزائیں واجب ہو جاتی ہیں جن کا آرڈنینس میں ذکر کیا گیا ہے۔یہ ہے