خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 821 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 821

خطبات طاہر جلد ۸ 821 خطبه جمعه ۲۲ دسمبر ۱۹۸۹ء لاتا ہو۔یہ مختصر تعریف جماعت احمدیہ کی طرف سے پیش کی گئی۔اس تعریفی بحث کے بعد جو ۱۹۷۴ ء تک کا عرصہ گزرا ہے ظاہر بات ہے کہ اس عرصے میں کوئی نیا دین نازل نہیں ہوا۔قرآن کریم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔کوئی ایسی احادیث منکشف نہیں ہوئیں جو پہلے ان علما کے علم میں نہیں تھیں۔گزشتہ علماء کی کتب میں جو قرونِ وسطیٰ کے علماء ہیں، کوئی ایسا اضافہ نہیں ہوا جس کی بناء پر ان کو نئی تعریفیں معلوم ہوگئی ہوں۔غرض یہ کہ اسلام کی علمی دُنیا خودان کے نزدیک اُس وقت تک پایہ تکمیل کو پہنچ چکی تھی اور کوئی ایسی نئی راہنمائی اُن کو حاصل نہیں ہوئی جس کی رو سے یہ اپنی تعریفیں تبدیل کر سکتے لیکن چونکہ علم پر بنا ممکن نہیں تھی اس لئے سازش پر بناء کی گئی اور یہ سارے فرقے جن میں سے بعض کی نمائندگی ان نو علماء نے کی اور بعض دوسرے فرقے بھی جن کی نمائندگی نہیں ہوئی، ان سب نے اس سازش پر اتفاق کیا کہ ہمیں صرف وہی تعریف منظور ہوگی جس کی رو سے اور کوئی دائرہ اسلام سے خارج ہو یا نہ ہو جماعت احمد یہ قطعی طور پر دائر کا اسلام سے خارج ہو جاتی ہے۔چنانچہ اس تعریف کا ذکر کرتے ہوئے ممتاز حسین شاہ صاحب ایڈووکیٹ جنہوں نے ایک بہت ہی دلچسپ اور عالمانہ اور خیال انگیز کتاب حال ہی میں شائع کی ہے اس کا عنوان ہے آمریت کے سائے یہ کتاب شاہین لاء بک ہاؤس نے شائع کی۔۲۸۔سیفی بلڈنگ نز دلائٹ ہاؤس سینما ایم۔اے جناح روڈ کراچی اس کا پتا ہے یعنی ملنے کا پتایا اشاعت کا پتا۔اس میں یہ بحث اُٹھاتے ہیں اور ” مسلمان کی تعریف اور آئین میں ترامیم کے تحت لکھتے ہیں کہ ضیاء الحق نے آئین کے آرٹیکل نمبر ۲۶۰ میں ترمیم کر کے مسلم اور غیر مسلم کی تعریف اس طرح کی: مسلم : جو شخص اللہ کی وحدانیت اور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت پر ایمان رکھتا ہو۔آپ کو آخری نبی مانتا ہو اور آپ کے علاوہ کسی بھی شخص کو نبی یا مصلح تسلیم نہ کرتا ہوہ مسلم ہے۔غیر مسلم ( کی تعریف یہ کی ) جو شخص مسلم نہ ہو یا جس کا تعلق عیسائی یا ہندو، سکھ، بدھ یا پاری فرقوں سے ہو وہ غیر مسلم ہے۔(آمریت کے سائے صفحہ ۳۷۳) اس پر لکھتے ہیں: یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ قادیانی جماعت کو غیرمسلم بنانا خاصا مشکل کام تھا اس لئے کہ مسلمان کی تعریف تو صرف یہ تھی کہ جو شخص تو حید و رسالت پر ایمان لے آئے وہ مسلمان ہے یعنی جو شخص بھی کلمہ طیبہ پڑھ لے