خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 813
خطبات طاہر جلد ۸ 813 خطبہ جمعہ ۱۵/دسمبر ۱۹۸۹ء اس سلسلہ کو چلا دے اور بڑھاوے اور ترقی دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ہر ایک مخالف کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو اس سلسلہ کے نابود کرنے کے لئے کوشش کرے اور ناخنوں تک زور لگا دے اور پھر 66 دیکھے کہ انجام کا روہ غالب ہوایا خدا۔۔۔کتنی عظیم تحریر ہے اور سوائے اس کے کہ ایک عارف باللہ جو کامل خدا کی تائید پر یقین رکھتا ہو، وہ یہ تحریر نہیں لکھ سکتا۔یہ بھی ایک معجزہ ہوتا ہے۔وہ سچائی کا معجزہ جو تحریر میں سچائی کو اس طرح کوٹ کوٹ کر بھر دیتا ہے کہ ہر لفظ سچائی کی طاقت سے ہمیشہ کے لئے زندہ ہو جاتا ہے اور یہاں دیکھیں یہ نہیں فرمایا کہ پھر دیکھے کہ انجام کا روہ غالب ہوا یا میں بلکہ فرمایا ”پھر دیکھے کہ انجام کا روہ غالب ہوایا خدا کیونکہ آپ جانتے ہیں اور کامل یقین رکھتے ہیں کہ خدا آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو تباہ کرنا در اصل خدا کو تباہ کرنے کے ارادے کے مترادف بن جاتا ہے۔پھر فرماتے ہیں: وو پہلے اس سے ابو جہل اور ابولہب اور ان کے رفیقوں نے حق کے نابود کرنے کے لئے کیا کیا زور لگائے تھے مگر اب وہ کہاں ہیں وہ فرعون جو موسیٰ کو ہلاک کرنا چاہتا تھا اب اس کا کچھ پتا ہے؟ پس یقینا سمجھو کہ صادق ضائع نہیں ہوسکتاوہ فرشتوں کی فوج کے اندر پھرتا ہے۔بدقسمت وہ جو اس کو شناخت نہ کرے۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم صفی ۲۹۵،۲۹۴)