خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 812
خطبات طاہر جلد ۸ 812 خطبه جمعه ۱۵/دسمبر ۱۹۸۹ء زندہ رہنے کے لئے اور لوگوں کو زندہ کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔اس لئے دشمن کا سکون آپ کے بس میں نہیں ہے، آپ کے اختیار میں نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اس مجادلے کا ذکر ان الفاظ میں فرمایا ہے۔جس مجادلے میں آپ ہمیشہ ہر پہلو سے لحظہ لحظہ مصروف رہے اور یہ الفاظ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے میں آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ اپنی ذات میں جامع مانع اور بات کو درجہ کمال تک پہنچانے والے ہیں۔پس ہوگا وہی جو اس تحریر میں لکھا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہے جو اس تحریر کو مٹادے مگر اس کے باوجود ہمیں جہاں تک ہمارا بس چل سکتا ہے، ممکن ہو سکتا ہے، ہر پہلو سے نیکی میں اپنے معاندین اور مخالفین سے بھی تعاون کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔میں امید رکھتا ہوں کہ قبل اس کے جو میں اس دنیا میں گزر جاؤں میں اپنے اس حقیقی آقا کے سواء دوسرے کا محتاج نہیں ہوں گا اور وہ ہر ایک دشمن سے مجھے اپنی پناہ میں رکھے گا۔فالحمد لله اولا و اخرًا ظَاهرا وباطناً هو ولي في الدنيا و الآخرة و هو نعم المولى ونعم النصیر اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے گا اور وہ مجھے ہرگز ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔اگر تمام دنیا میری مخالفت میں درندوں سے بدتر ہو جائے تب بھی وہ میری حمایت کرے گا۔میں نامرادی کے ساتھ ہرگز قبر میں نہیں اتروں گا کیونکہ میرا خدا میرے ہر قدم میں میرے ساتھ ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں۔میرے اندرون کا جو اس کو علم ہے کسی کو بھی علم نہیں۔اگر سب لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے گا جو میرے رفیق ہوں گے۔نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مکروں اور منصوبوں سے یہ بات بگڑ جائے گی اور سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا مگر یہ نادان نہیں جانتا کہ جو آسمان پر قرار پاچکا ہے زمین کی طاقت میں نہیں کہ اس کو محو کر سکے۔میرے خدا کے آگے زمین و آسمان کانپتے ہیں۔خدا وہی ہے جو میرے پر اپنی پاک وحی نازل کرتا ہے اور غیب کے اسرار سے مجھے اطلاع دیتا ہے۔اُس کے سوا کوئی خدا نہیں اور ضروری ہے کہ وہ