خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 809
خطبات طاہر جلد ۸ 809 خطبه جمعه ۱۵/دسمبر ۱۹۸۹ء تھا۔کوئی تیل کی دولت سے امیر ہونے والی اسلامی مملکت نہیں تھی جس کو یہ خیال آیا ہو کہ ہم بھی دین اسلام کی خدمت کے لئے نکلیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ظہور کے بعد یہ سارا میدان احمدیوں کے سوا خالی پڑا تھا۔احمدی ہی تھے جو اس میدان میں ہر طرف آگے بڑھ رہے تھے۔غریب تھے ، کمزور تھے، بے طاقت تھے لیکن اس کے باوجود وہی تھے جو اسلام کے مجاہد بن کر ان میدانوں میں ہر طرف پھیل گئے ہیں۔افریقہ بھی پہنچے، یورپ بھی پہنچے، امریکہ بھی پہنچے، چین بھی پہنچے، جاپان بھی پہنچے جہاں جہاں احمدیت کے جیالوں کو خدا نے توفیق بخشی وہ اسلام کا پیغام لے کر نکل کھڑے ہوئے کوئی اور میدان میں نہیں تھا۔پھر ادوار بدلے، پھر دولتیں عطا ہوئیں۔بعض ایسے ملکوں کو جو دوسرے ممالک کے محتاج تھے خدا نے ان کو اپنے خاص فضل کے ساتھ مالی لحاظ سے اتنا نوازا، اتنا نوازا کہ اُن کے خزانے بھر گئے۔اُن کے خزانے بھر بھر کر بہنے لگے۔اُن کی دولتوں سے غیروں کے خزانے بھر گئے اور ساری دنیا میں اُن کو دلت کی ایک ایسی طاقت نصیب ہوئی کہ جس کے ذریعہ اگر وہ چاہتے تو بہت اچھے اچھے کام کر سکتے تھے لیکن بہر حال یہ ایک الگ کہانی ہے۔بتانا میں آپ کو یہ چاہتا ہوں کہ اب اس کے بعد یعنی یہ دور جو آپ کے تنہاء خدت کا دور تھا یہ دور ختم ہوا اور بہت سے اسلام کے خدمت کرنے والے اس میدان میں آئے اور جب آپ کے ساتھ رقابت شروع ہوئی، جب آپ کے ساتھ مقابلے شروع ہوئے تو دو طرح سے انہوں نے آپ کا مقابلہ کیا۔یعنی بجائے اس کے کہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوی سے کام لیتے اُنہوں نے نیکیوں میں آپ کو پیچھے دھکیلنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔یہ دور بھی سمجھنے کے لائق ہے اور توجہ کے لائق ہے تا کہ آپ اس کی روشنی میں اپنے لئے بہتر لائحہ عمل تجویز کر سکیں۔یہ وہ دور ہے جس میں یہ اس بات پر راضی نہیں ہوئے کہ اب ہمیں خدا نے توفیق دی ہے ہم بھی اسلام کی خدمت کریں گے، ہم بھی اُن سب میدانوں میں احمدیوں کا مقابلہ کریں گے اور زیادہ بلد آواز سے، زیادہ دلکش آواز سے لوگوں کو اسلام کی طرف بلائیں گے جس اسلام کو ہم اسلام سمجھتے ہیں لیکن انہوں نے آپ کی راہیں روکنے کی کوشش کی۔ہر نیکی کی راہ میں کھڑے ہو گئے اور کہا کہ صرف ہم نیکی کریں گے تمہیں نیکی نہیں کرنے دینی۔آپ کی نمازوں کی راہوں میں حائل ہو گئے ، آپ کی اذانوں کی راہوں میں حائل ہو گئے ، آپ کے کلمے کی راہ میں حائل ہو گئے ، آپ کی حج کی راہ بند کر دی۔