خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 785
خطبات طاہر جلد ۸ 785 خطبہ جمعہ ۸/دسمبر ۱۹۸۹ء منحرف فلسطینی عرب حسن عودہ کے ارتداد کی حقیقت مولوی منظور چنیوٹی کا کھلم کھلا جھوٹ اور جماعت کی صداقت کا شاندار نشان ( خطبه جمعه فرموده ۸/دسمبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔کچھ عرصہ پہلے یہاں انگلستان میں ایک فلسطینی عرب نے جماعت احمدیہ سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ان کا نام حسن عودہ ہے اور اس کے بعد ان کے متعلق بڑی مضحکہ خیز خبریں اخبارات میں شائع ہونی شروع ہوئیں لیکن میں نے اس معاملے کو درخور اعتناء نہ سمجھا اور اس لائق نہ جانا کہ ان کے ارتداد کو اپنے خطبے کا موضوع بناؤں لیکن کچھ عرصہ پہلے ہی ایک چنیوٹی مولوی صاحب نے ان کے اس ارتداد کو اچھالتے ہوئے اخبارات میں ایک بیان جاری کیا اور اس بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ حسن عودہ کا ارتداد مرزا طاہر احمد سے میرے مباہلہ کی کامیابی کا پہلا نشان ہے اور چونکہ انہوں نے اس کو مباہلہ کی کامیابی کا نشان بنایا اور نشان بتایا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس سارے موضوع کو آج اچھی طرح کھنگال کھنگال کے جماعت احمدیہ کے سامنے پیش کروں کیونکہ اس کے ساتھ ہی پاکستان سے بعض خطوط بھی موصول ہونے شروع ہوئے۔معلوم ہوتا ہے وہاں اس بات کی بہت تشہیر کی گئی اور ایک تصویر بھی شائع کی گئی جس میں حسن عودہ صاحب نے دو مولویوں کے کندھے پر ہاتھ