خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 736 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 736

خطبات طاہر جلد ۸ 736 خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۸۹ء آپ ان صفات کو مرتدین پر اطلاق کر کے دیکھ لیں ہر جگہ یہ آپ کو اطلاق پاتی ہوئی دکھائی دیں گی۔فرمایا جو آنے والے ہیں وہ ایسے نہیں ہوں گے یہ میرا وعدہ ہے۔پس خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ سال جو مولویوں نے احمدیت کو مٹانے کا سال بنایا تھا اور یہ منظور چنیوٹی وغیرہ اس قماش کے مولوی بڑی بڑی شان سے یہ دعوے کر رہے تھے کہ تم دیکھنا یہ سال احمدیت کے مٹنے اور نابود ہونے کا سال ہوگا۔فلاں ستمبر کی تاریخ تک میں تو ہوں گا جماعت احمد یہ دنیا میں نہیں ہو گی۔اس قسم کے دعوے کر رہے تھے۔آج دیکھ لیں کیسی ذلت کے سامان خدا نے ان کے لئے مہیا فرمائے۔ہر جگہ ان کے نزدیک جو مومن ہوئے ہیں ان کے اوپر قرآن کریم کی ارتداد کی علامتیں صادق آ رہی ہیں۔ہر جگہ ان کے نزدیک جو مرتد ہوئے ہیں ان کے اوپر قرآن کریم کے مطابق ایمان کی علامتیں صادق آ رہی ہیں۔پس یہ کوئی گھٹیا کوئی نقصان والا سودا نہیں ہے۔جہاں تک انگلستان کی جماعت کا تعلق ہے اللہ کے فضل سے دن بدن بڑھ رہی ہے۔یہاں باہر سے آیا ہوا ایک شخص صرف اس سال مرتد ہوا اور اس کے ارتداد کی وجہ بھی جو سب لوگوں کو علم ہے کہ اس ارتداد سے پہلے جماعت نے اس کی بعض بیہودگیوں کی وجہ سے اس کے اوپر ایکشن لیا۔اس کو ناراضگی کا نشانہ بنایا اور پھر وہ بھاگا ہے اپنی انتقامی کارروائی کے طور پر لیکن چند دن ہوئے مجھے اس کا ایک واقعہ معلوم ہوا جس سے مجھے بہت لطف آیا کہ کس طرح اس نے اپنے ایک فعل سے اپنا شیطان ہونا ثابت کر دیا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ شیطان لالچیں دے کر اپنے ساتھ شامل کرتا ہے۔چنانچہ اس شخص نے دو عرب نو جوانوں کے لئے ایک موٹر بھجوائی اور کہا کہ تمہاری بہت عزت افزائی ہوگی تم ہمارے پاس آجاؤ۔ان نو جوانوں نے رد کر دیا کہ بالکل نہیں ہمیں تمہارے پاس آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔پھر ان کو دوبارہ کار بھجوائی اور پیغام بھیجا کہ منظور چنیوٹی سے ملاقات ہوگی اور یہ یہ تمہارے لئے ہم رزق کے سامان کریں گے۔جو تمہیں اب نوکری میں مل رہا ہے اس سے بہت زیادہ ہم تمہیں دیں گے اور انہوں نے کہا ہمیں تمہارے رزق کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمیں جوتی کی بھی پرواہ نہیں ہے اور آئندہ ہمارے پاس ایسے پیغام نہ بھیجنا۔تو سوال یہ ہے کہ قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ ایمان بدلنے کے لئے شیطان لالچ دیا کرتا ہے۔پس وہ مرتد ہونے والا اپنی شیطانیت پر گواہ بن گیا کیونکہ لالچ دے کر اس نے قرآن کریم کی