خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 734 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 734

خطبات طاہر جلد ۸ 734 خطبه جمعه ۱۰ار نومبر ۱۹۸۹ء اے ایمان لانے والو! اگر تم میں سے کوئی مرتد ہو جاتا ہے تو بالکل اس کے نتیجے میں پریشان نہ ہو (یعنی یہ Implied ہے یہ فقرہ جو میں بول رہا ہوں لفظی ترجمہ میں شامل نہیں لیکن مضمون یہی ہے کہ ) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اگر تم میں سے کوئی مرتد ہو جائے تو ہرگز پریشانی کی ضرورت نہیں کیوں؟ اس لئے کہ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ تُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ ایک ایک مرتد کے بدلے خدا تمہیں تو میں عطا کرے گا اور وہ قومیں ایسی ہوں گی جو کوئی نفاق نہیں رکھتی ہوں گی وہ تم سے محبت کرنے والی ہوں گی تم ان سے محبت کرنے والے ہو گے۔اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِینَ کہ مومنوں کے لئے بے انتہا منکسر المزاج اور رحمت کرنے والی اور شفقت کرنے والی اور منکرین اور کافروں کے لئے وہ بہت ہی سخت ہوں گی اور وہ تمہارے ساتھ مل کر ان لوگوں کے خلاف جہاد شروع کر دیں گی۔وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَا بِمِ اور کسی لعنت ملامت کرنے والے کی لعنت ملامت سے کوئی خوف نہیں کھائیں گی۔یہاں ایک اور مضمون بھی بیان کر دیا کہ ارتداد کی وجہ ایک لعنت ملامت بھی ہوا کرتی ہے اور اس میں Implied ہے یہ بات۔اس کے اندر یہ بات مضمر ہے۔فرمایا کہ نئے آنے والے وہ صفات نہیں رکھیں گے جو جانے والوں کی صفات تھیں۔گویا جانے والوں کی ایک صفت یہ بھی تھی کہ وہ اس لئے مرتد ہوئے کہ معاشرے نے ان کے اوپر لعنتیں ڈالیں جیسا کہ اس وقت پاکستان میں کثرت کے ساتھ ہر احمدی پر اس کے ماحول کے رہنے والے لعنتیں ڈال رہے ہیں ، ملامتیں پھینک رہے ہیں ان پر۔ان کو کہہ رہے ہیں کہ تم ذلیل اور رسوا ہور ہے ہو اور کیوں ہم میں واپس نہیں آجاتے آؤ ہم سے عزتیں حاصل کرو۔تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ چونکہ ان میں سے بعض کمزور اس وجہ سے بھی غیروں میں شامل ہوئے ہوں گے کہ وہ دنیا کی لعنتوں اور ملامتوں سے ڈر گئے اور انہوں نے یہ قبول کر لیا کہ ہم چاہے جھوٹ ہی ہو لیکن اکثریت کے جھوٹ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے اور دنیا کی عزتیں ہمیں حاصل ہو جائیں گی۔فرمایا ایسے لوگوں کے بدلے خدا تم سے وعدہ کرتا ہے کہ ایک ایک کے بدلے تمہیں قومیں عطا کرے گا اور وہ ایسی قومیں ہوں گی جو ہر اس برائی سے پاک ہوں گی جس برائی کے نتیجے میں بعض لوگ تم میں سے مرتد ہوئے۔ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ یہ اللہ کا فضل ہے اور اللہ کا