خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 698
خطبات طاہر جلد ۸ 698 خطبه جمعه ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۹ء اب جہاں تک مختلف پہلوؤں سے تحریک جدید کا جائزہ لینے کا تعلق ہے اس کے بیان سے پہلے میں آپ کو مختصراً یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ دو راول کا یہ ۵۶ واں سال ہے جواب شروع ہو رہا ہے۔ یعنی آج سے پچپن سال پہلے اس تحریک کا حضرت مصلح موعودؓ نے آغاز فرمایا تھا اور اس میں دفتر اول یعنی پہلے جو اس میں شامل ہوئے تھے ان کا یہ ۵۶ واں سال گزر رہا ہے۔ یعنی ۵۵ واں سال گزر رہا ہے اور ۵۶ واں چڑھنے والا ہے ۔ دفتر دوئم جو بعد میں قائم کیا گیا اس کا یہ ۴۶ واں سال ہے اور دفتر سوئم کا ۲۵ واں اور دفتر چهارم کا پانچواں سال ہے۔ اس ضمن میں جو اعدا داوشمار میں آپ کے سامنے پیش کروں گا اس کے متعلق یہ یاد رکھیں کہ یہ اعدادو شمار ہر لحاظ سے مکمل نہیں ہیں ۔ یعنی جو اطلاعات وصولی کی یا تعداد کی مل چکی ہیں ان کے لحاظ سے درست تو ہیں یعنی ان سے کم تعداد نہیں اور ان سے کم وصولی نہیں لیکن زیادہ کے متعلق ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بہت سی جماعتیں آخری رپورٹ بھجوانے میں دیر کر دیتی ہیں اور کچھ ان کو یہ بھی عذر ہے کہ ابھی وصولی کے لئے تین ماہ باقی ہیں۔ اس لئے سو فیصدی اطلاع اب تک کے لئے نہیں دی جاسکتی یہ درست ہے لیکن جو اطلاع دی جاسکتی ہے اس میں بھی سستی دکھائی جاتی ہے۔ اس وجہ سے اعداد و شمار اپنی آخری قطعی صورت میں آپ کے سامنے پیش نہیں کئے جاسکتے ۔ مجموعی طور پر یہ میں آپ کو ایک مواز نہ بتا دیتا ہوں کہ ۸۸-۱۹۸۷ء میں جو وصولی کی اطلاع مواز نہ دیتا ہمیں ملی تھی وہ چار لاکھ پچاس ہزار تین سو اکتالیس (۴٬۵۰،۳۴۱) پاؤنڈ تھی ۔ یعنی اس وقت جو گزشتہ سال وصولی کی اطلاع تھی اس کی رو سے چار لاکھ پچاس ہزار تین سو اکتالیس (۴٬۵۰،۳۴۱) پاؤنڈ یا اس کے متبادل دوسری کرنسی میں رقمیں مل چکی تھیں اور ۸۹-۸۸ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ وصولی بڑھ کر سات لاکھ بچاس ہزار آٹھ سونو اسی (۷،۵۰،۸۷۹ ) ہو چکی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے که تقریباً پچاس فیصد یا چالیس سے پچاس کے درمیان اتنے فیصد خدا کے فضل سے صرف تحریک جدید میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک غیر معمولی اضافہ ہے کیونکہ یہ سال جماعت کے اوپر بہت زیادہ مالی دباؤ کا سال تھا۔ اس سال تمام دنیا میں یہ کوشش کی گئی تھی کہ صد سالہ جو بلی کے جو وعدے بقایا رہ گئے ہیں وہ پورے کئے جائیں اور بہت زیادہ زور تھا اس طرف ۔ اس ضمن میں وعدوں کے علاوہ بھی دیگر اخراجات اٹھ رہے تھے، بہت سے سفر کرنے پڑے احباب جماعت کو صد سالہ جو بلی کے جشن منانے