خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 681 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 681

خطبات طاہر جلد ۸ 681 خطبه جمعه ۲۰/اکتوبر ۱۹۸۹ء اللہ تعالیٰ نے خوشخبری دی ہے کہ وہ جماعت کے ذریعہ دنیا کی ہدایت کے عظیم سامان پیدا کرنے والا ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲۰ /اکتوبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں جو احمدیوں کے ساتھ نہایت سفا کا نہ اور بہیمانہ سلوک ہو رہا ہے اور جس کے متعلق زیادہ سے زیادہ شواہد مہیا ہوتے چلے جارہے ہیں کہ ان مظالم میں با قاعدہ سوچے سمجھے منصوبے بنا کر حکومت کو ان میں ملوث کر کے پھر جماعت کے خلاف کاروائیاں کی گئیں ہیں اور خصوصیت کے ساتھ پنجاب حکومت بلاشبہ ان منصوبوں میں آلہ کار بنائی گئی ہے۔جو اطلاعات مل رہی ہیں اور مزید اور بھی ملیں گی ان سے پتا چلتا ہے کہ یہ منصوبہ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں بنایا گیا اور جماعت اسلامی کی طلباء کی جو تنظیمیں ہیں ان کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا اور جماعت اسلامی کے طلباء کی مرکزی تنظیم نے بھی اس میں بھر پور حصہ لیا ہے اور حکومت پنجاب ان کا آلہ کار بنی رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے اور بھی معلومات حاصل ہو رہی ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں جماعت اسلامی کا ایک کارندہ یا پولیس میں یا ایڈ منسٹریشن کے دوسرے شعبوں میں موجود ہے اور بہت سی جگہوں پر ایک سے زائد نمائندے بھی موجود ہیں اور با قاعدہ تنظیم کے تحت ان کو سارے صوبے میں پھیلایا گیا ہے اور حکومت کے تعاون کے ساتھ ایسے لوگوں کی تقرری وہاں کروائی گئی ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں جہاں بھی جماعت اسلامی کوئی شرارت